جمعیتہ علماء کا وقار داؤ پر، تنظیم سے بڑا کوئی فرد نہیں،ایم ایل اے کا سیاسی مفاد کیلئے جمعیتہ کا استعمال کرنا شہریان کیلئے لمحہ فکریہ
مفتی اسمٰعیل کو سوا لاکھ ووٹر سلپ مع اخراجات دی گئی لیکن انہوں نے ووٹر سلپ تقسیم نہیں کی ، صرف جمعیتہ نے 8 ہزار سلپ تقسیم کی:مستقیم ڈگنیٹی
میرے دادا بھی جمعیتہ علماء کے صدر رہے ہیں لیکن ہم نے کبھی دینی و سماجی اداروں یا تنظیم کا استعمال سیاسی فائدہ کیلئے نہیں کیا:شان ہند
مالیگاؤں : 25 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ)کسی بھی تنظیم میں شخصیت اہمیت نہیں رکھتی بلکہ شخصیت سے یا فرد سے بڑی تنظیم ہوتی ہے۔جمعیتہ علماء ایک دینی، مذہبی اور سماجی تنظیم ہے جس کا ہم احترام کرتے ہیں اور اس جمعیتہ علماء سے ہم سب بھی جڑے ہوئے ہیں یہ ہماری اپنی تنظیم ہے اور اس تنظیم سے بڑا کوئی فرد نہیں ہے لیکن دیکھنے میں آریا ہے کہ جمعیتہ علماء کے قد کو دن بہ دن گھٹایا جارہا ہے ۔تنظیم سے بڑا اپنے آپ کو بتایا جارہا ہے ۔جمعیتہ علماء کے وقار کو داؤ پر لگایا جارہا ہے یہ شہریان کیلئے اور خود جمعیتہ علماء کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔کہیں ایسا نہ یوکہ رفتہ رفتہ اس عظیم دینی و ملی تنظیم پر سے لوگوں کا اعتماد اٹھتا چلا جائے ۔اسطرح کا احساس سماجوادی پارٹی کے یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی نے شان ہند رابطہ آفس پر سنیچر کی شب دس بجے منعقدہ پریس کانفرنس سے کیا ۔موصوف نے کہا کہ ابھی کل ہی کی بات ہے کہ انور شعبان نگر آتشزدگی کے متاثرین میں جمعیتہ علماء مدنی روڈ کی جانب سے مکانات کی چابیاں تقسیم کی گئی جو جمعیتہ علماء کا قابل تعریف قدم ہے ۔لیکن یوٹیوب اور اخبارات میں اسطرح کی خبر لگوانا کہ یہ مفتی اسمٰعیل کا بڑا کارنامہ ہے، غیر مناسب بات لگتی ہے ۔کیونکہ جمعیتہ علماء کو شہریان کی جانب سے چندہ دیا جاتا ہے ۔اس کام میں ہر کسی کا تعاون ہوتا ہے ۔کسی ایک شخص کی جیب سے امداد نہیں دی گئی ہیں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہم ہے ۔عوامی چندے سے مکانات بنائے گئے ہیں لیکن MLA مفتی اسمٰعیل کو کریڈٹ دینا مناسب نہیں لگتا ۔مفتی اسمٰعیل سے بطور ایم ایل اے ووٹر لسٹ سے کاٹے گئے ناموں کے تعلق سے سوال پوچھا تھا لیکن انہوں نے جمعیتہ علماء آفس پر بیٹھ کر ہمارے سیاسی سوال کا جواب دیا یہ بھی غیر مناسب ہے ۔جمعیتہ علماء آفس کا استعمال سیاسی مفاد کیلئے کرنا مفتی اسمٰعیل کو زیب نہیں دیتا ۔اس سے جمعیتہ علماء پر حرف آئے گا ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہم بھی جمعیتہ علماء کے ہمدرد اور رکن ہے ۔
مستقیم ڈگنیٹی نے سلسلہ کلام جارہا رکھتے ہوئے کہا کہ ابھی 20 مئی کو جو پارلیمنٹ چناؤ ہوا اس میں جمعیتہ علماء کے ریکارڈ کے مطابق جمعیتہ کی جانب سے 8 ہزار ووٹر سلپ تقسیم کی گئی ۔لیکن مفتی اسمٰعیل کو بطور ایم ایل اے اور سیاسی فرد کی حیثیت سے سوا لاکھ ووٹرس سلپ تقسیم کرنا چاہیے تھا جو ایم ایل اے موصوف نے نہیں کیا ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ MLA مفتی اسمٰعیل کو سوا لاکھ ووٹر سلپ کی تقسیم کرنے، ووٹرس کو گھر سے پولنگ بوتھ تک لانے اور واپس بوتھ سے گھر تک پہنچانے کیلئے اخراجات دئے گئے تھے ۔انہوں نے کیوں خرچ نہیں کیا ۔اگر وہ کہتے ہیں کہ ہم نے بلاشرط مفت میں شوبھا تائی بچھاؤ کو حمایت دی تھی تو یہ بات غلط اور جھوٹ ہے، کوئی نہیں کہیں سکتا کہ انہیں اس کام کیلئے اخراجات نہیں دئے گئے ورانہ مہرے پاس ثبوت ہے ۔شہر کے ہر لیڈر کو کام کرنے کے اخراجات دئے گئے ہیں اور مفتی اسمٰعیل کو بھی اخراجات دئے گئے ہیں لیکن انہوں سوا لاکھ ووٹرس کوشش سلپ تقسیم کرنے کا کام نہیں لیا ۔صرف جمعیتہ علماء کا پلیٹ فارم اپنے سیاسی مفاد کیلئے استعمال غیر مناسب ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ اس جانب جمعیتہ کے ذمہ داران کو سوچنا چاہئے ۔یہ آواز عوام کی جانب سے اٹھائی گئی تو ہم نے آج پریس کانفرنس لیکر عوام کی ترجمانی کی ہے ۔
اس پریس کانفرنس سے سماجوادی پارٹی کی صدر شان ہند نے کہا کہ جمعیتہ علماء کے پہلے ریاستی صدر ہمارے دادا مولوی عثمان تھے ۔مدرسہ جامعات الصالحات بھی ہمارے اجداد کی تعمیر کردہ ہے ۔ہم بھی مذہبی و تعلیمی اداروں سے جڑے ہوئے ہیں لیکن ہم نے کبھی سیاسی مفاد کیلئے ان اداروں کا استعمال نہیں کیا جو آج مفتی اسمٰعیل کررہے ہیں ۔ہم جمعیتہ علماء کا احترام کرتے ہیں اور آگے بھی کرتے رہیں گے لیکن کسی ایک شخص کو جمعیتہ علماء سے بڑا ماننا غیر مناسب ہے ۔
شان ہند نے کہا کہ جب پارلیمنٹ چناؤ کی پولنگ ہوئی تو ہم نے دیکھا کہ شہریان کے نام ووٹر لسٹ سے کاٹے گئے اور ووٹ کٹوانے کا کام میں آصف شیخ نے کیا ۔لیکن مفتی اسمٰعیل ایم ایل اے بن گئے تو انہوں نے اپنے ووٹرس پر توجہ نہیں دیا، ووٹ بچانے کیلئے کوئی جدوجہد نہیں کی اور جب ہم ایم ایل اے سے سوال کرتے ہیں تو وہ جمعتہ علماء کا پلیٹ فارم استعمال کر ہمارے سوال کا جواب دیتے ہیں ۔سرکاری ریکارڈ کے حوالے سے شان ہند نے کہا کہ 2019 سے 2024 تک مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی میں صرف 17 ہزار کچھ ووٹ بڑھائی گئی ہیں جس میں ہم نے 5 ہزار سے زائد ووٹوں کا اضافہ کیا ہے اور بھی دیگر سیاسی جماعتوں کی ووٹ بڑھانے کی کوشش رہی ہیں اس کے باوجود 17 ہزار ہی ووٹ بڑھی ہے لیکن ایم ایل اے موصوف کہتے ہیں کہ ہم نے 21 ہزار ووٹیں بڑھایا ہے ۔یہ بھی سراسر جھوٹ اور غلط ہے کیونکہ اگر مفتی اسمٰعیل 21 ہزار ووٹ بڑھانے کا دعویٰ کررہے ہیں تو پھر 17 ہزار ہی ووٹ کیوں بڑھ پائی ہے ؟ شان ہند نے کہا کہ سماجوادی پارٹی آفس آگرہ روڈ سے ووٹر لسٹ میں نام بڑھانے کا عمل جاری ہوگیا ہے ۔عوام اپنے ناموں کا اندراج کروا سکتے ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com