گیم زون میں لگی آگ ، 20 افراد جل کر خاکستر ، ریسکیو آپریشن اب بھی جاری، مزید ہلاکتوں کا خدشہ، راجکوٹ میں افسوسناک حادثہ
راجکوٹ: 25 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) گجرات سے ایک انتہائی حیران کن خبر سامنے آئی ہے۔ گجرات کے راجکوٹ میں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک ہو گئے۔گجرات کے راجکوٹ میں TRP گیم زون میں زبردست آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ آگ لگنے سے پورا گیم زون جل کر خاکستر ہوگیا۔آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔امدادی کارروائیوں کے ساتھ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ لیکن ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے بعد ہی صورتحال واضح ہوگی۔ اس واقعہ کے بعد وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے انتظامیہ کو بچاؤ اور راحت کا کام کرنے اور زخمیوں کے علاج کا بندوبست کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
راجکوٹ کے ٹی آر پی گیمنگ زون میں زبردست آگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہو گئی۔ انتظامیہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے جو دوپہر کے قریب لگی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔اس کے ساتھ ہی راجکوٹ پولیس کمشنر نے شہر کے تمام گیمنگ زونز کو بند کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ آتشزدگی کے اس واقعہ سے 10 سے زائد افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ گیم زون میں اب بھی لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ اس آگ میں پورا گیم زون جل گیا ہے۔ جس کی وجہ سے لاشوں کی شناخت کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔
"ٹی آر پی گیمنگ زون میں دوپہر کے وقت آگ لگی۔ ریسکیو آپریشن ابھی بھی جاری ہے لیکن آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔انتظامیہ زیادہ سے زیادہ لاشیں نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔اب تک 20 کے قریب لاشیں نکال کر ہسپتال بھیج دی گئی ہیں۔ ہم مزید تفتیش کررہے ہیں کہ اس معاملے میں لاپرواہی کا مقدمہ درج کرائیں گے، اسطرح کی تفصیلات بھی راجکوٹ کے پولیس کمشنر راجو بھارگا نے دی ۔ ادھر میڈیا رپورٹس کے مطابق گیم زون کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یوراج سنگھ سولنکی، منوجے سنگھ سولنکی گیم زون کے مالک ہیں، جبکہ پرکاش جین اور راہول راٹھوڑ گیم زون کے منیجر ہیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com