شہریان بیدار رہیں، ووٹر لسٹ میں نئے ناموں کے ساتھ اپنی ووٹ کا اندارج کروائیں اور کٹی ہوئی ووٹوں کو واپس بڑھوائیں
مفتی اسمٰعیل قاسمی کی سرپرستی میں انصاری محمد حسین کی رابطہ آفس حسینیہ مسجد پر آگرہ روڈ سے رمضان پورہ تک کی عوام کا کام ہوگا
مالیگاؤں(پریس ریلیز ) ووٹ ملک کے ہر شہری کا اپنا جمہوری حق ہے اور ہندوستانی ہونے کا ثبوت ہے اہلیان شہر و معزز باشعور ووٹروں سے مفتی اسمٰعیل قاسمی کی زیر نگرانی مشیر خاص انصاری محمد حسین کی رابطہ آفس سے یہ اپیل و گذارش کیجاتی ہیکہ جنکی ووٹ کٹ ہوگئی ہے ایسے تمام ہی ووٹرس اپنے شناختی کارڈ و دیگر کاغذات کیساتھ اور وہ جنکی عمر 18 سال ہوگئی ہے انکا نام یادی میں شامل کروانا ہے وارڈ نمبر 6 حسینیہ مسجد کے پاس انصاری محمد حسین کی آفس پر روزآنہ دوپہر 12 بجے سے رات 8 بجے تک تشریف لائیں ۔
اپنی کٹی ہوئی ووٹوں کو واپس بڑھوائیں اور ساتھ ہی جنکی عمر 18 سال ہوگئی ہے ایسے لوگوں کا نام ووٹر لسٹ میں اندارج کرنا نہایت ضروری ہے۔ وہ اپنا نام یادی میں شامل کرکے آنے والے الیکشن میں ووٹ دیں اور شہریت کیلئے کاغذات پر ثبوت رکھیں ۔
ضروری کاغذات۔
آدھار کارڈ
راشن کارڈ
اسکول LC/ یا جنم داخلہ
گھر کے کسی بھی افراد کا شناختی کارڈ جنکی ووٹ یادی میں ہو
پاسپورٹ سائز فوٹو 1 عدد
نوٹ ۔ جنکی ووٹ کٹ گئی ہے ان کاغذات کیساتھ اپنا شناختی کارڈ بھی لائیں اور ساتھ میں موبائیل فون OTP کیلئے لائیں ۔
آگرہ روڈ کے اس طرف کی عوام نیا اسلام پورہ، عائشہ نگر، ہزار کھولی رمضان پورہ تک اطراف کیلئے محمد حسین انصاری کی آفس پر بھی ووٹ بڑھانے کا کام جاری ہے۔
محمد حسین انصاری
7020239163
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com