عبد المالک فائرنگ معاملہ کے ملزمین کو کورٹ میں پیش کیا گیا ، یکم جون تک پولس تحویل ، ریمانڈ رپورٹ پر درج مشتبہ افراد کے نام وکیل نے بتائے
مالیگاؤں : 28 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) سابق میئر عبد المالک پر فائرنگ کرنے کے الزام میں 2 ملزمین کو پولس نے گرفتار کیا اور آج بروز منگل کو دوپہر تین بجے مقامی کورٹ میں پیش کیا ۔اس ضمن میں حاصل تفصیلات کے مطابق ملزمین کو چارج دنوں کی پولس تحویل میں رکھے جانے کا حکم معزز کورٹ نے سنایا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ملزمین کو معزز جج چمنکر کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔پولس نے سرکاری وکیل میمن کی معرفت ملزمین سے مزید تفتیش کیلئے 7 دنوں کی پولس تحویل طلب کی تھی ۔اس ضمن میں دفاعی وکیل بی آر مرچنٹ نے جرح کرتے ہوئے کورٹ کو بتایا کہ ہمارے موکل کو سات دنوں کی پولس تحویل نہ دی جائے کیونکہ پولس نے انہیں گرفتار کرتے ہوئے انکے قبضہ سے ہتھیار اور موٹر سائیکل ضبط کی ہے اس لئے اب پولس تحویل کی ضرورت باقی نہیں رہتی ۔
اس تعلق سے بی آر مرچنٹ نے میڈیا کو بتایا کہ ایف آئی آر میں ملزمین کا نام درج نہیں ہے ۔اور عدالت میں پولس نے پولس کسٹڈی کی ڈیمانڈ رکھی تھی اور کہا تھا کہ موٹر سائیکل وغیرہ کی بھی جانچ کرنا ہے تب مرچنٹ وکیل نے کہا کہ پولس نے ملزمین کو رات دو بجے ہی گرفتار کرلیا تھا تو پھر 13 گھنٹے سے پولس نے جانچ پڑتال کیوں نہیں کی؟ ۔اس لئے پولس کا یہ کردار ہمارے موکل کے تعلق سے درست نہیں ہے اس لئے دونوں ملزمین کیخلاف کیس ہی درج نہیں ہونا چاہیے تھا ۔
دونوں جانب سے ہوئی بحث کے دوران عدالت نے غور و خوص کرتے ہوئے ملزمین کو چار دنوں کی پولس تحویل میں رکھے جانے کا حکم صادر کیا ہے ۔اس تعلق سے بی آر مرچنٹ نے ریمانڈ رپورٹ پر درج نام بتاتے ہوئے کہا کہ اس الزام میں عائشہ نگر کے ساکن 21 سالہ شیخ منصور شیخ بشیر اور مالدہ شیوار کے ساکن 40 سالہ خلیل احمد عبد الرزاق کو گرفتار کر چار دنوں کی پولس تحویل دی گئی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com