زمین کے تنازعہ کو لیکر عبد المالک پر فائرنگ ، سیاسی کنیکشن نہیں ،دو افراد گرفتار
دونوں جانب سے بندوق کا استعمال، حملہ آوروں پر بھی فائرنگ کی کوشش! دونوں پر مقدمہ درج کیا
مزید ملزمین کی گرفتاری کا امکان، ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی و تیگبیر سندھو کی پریس کانفرنس
مالیگاؤں : 28 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کے سابق میئر پر حملے کو لیکر پولس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، رات تقریباً 1.15 بجے مالیگاؤں سٹی پولس اسٹیشن کی حدود میں جونا آگرہ روڈ، سپریم بلڈنگ میٹریل کے سامنے، فریادی شیخ ریحان شیخ سلیم اپنے دوست عبدالمالک یونس عیسیٰ شیخ (سابق میئر، مالیگاؤں) اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ بیٹھے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے ان کے قریب پستول نما ہتھیار سے گولی مار دی۔ اس حادثے میں عبدالمالک یونس عیسیٰ شیخ شدید زخمی ہو گئے ۔اس ضمن میں سٹی پولیس اسٹیشن سی سی ٹی این ایس نمبر۔ 160/2024 تعزیرات ہند کی دفعہ 307، 34، انڈین ویپن ایکٹ سیکشن 3/25 اور 7/27 ایم پی او کے ساتھ 135 درج کیا گیا ۔واقعہ کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ناسک دیہی ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ وکرم دیشمانے، ایڈیشنل پولیس، سپرنٹنڈنٹ، مالیگاؤں شری انیکیت بھارتی، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ڈی وائی ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو نے جائے واردات کا دورہ کیا اور مالیگاؤں سٹی پولیس اسٹیشن اور لوکل کرائم برانچ کی ٹیم کو فوری طور پر ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ جس کے مطابق لوکل کرائم برانچ کی ٹیم کو متوازی تفتیش میں خفیہ مخبر کے ذریعے واردات کی اطلاع ملی تو انہیں مذکورہ جرم میں ملوث دونوں ملزمان کے بارے تعلق سے اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے مذکورہ جرم میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ان سے پوچھ گچھ کے بعد انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ جرم مالدہ شیوار میں زمین کے لین دین کی وجہ سے کیا گیا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے جرم میں استعمال ہونے والا پستول اور دو زندہ کارتوس اور ہانڈا کمپنی کی ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔
اس ضمن میں ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی نے کہا کہ یہ معاملہ سیاسی نہیں ہے بلکہ زمین کے تنازعہ کو لیکر عبد المالک پر فائرنگ ہوئی ۔اس سے سیاسی کنیکشن نظر نہیں آتا ۔موصوف نے کہا کہ اس تعلق سے مزید تحقیقات کے بعد ممکن ہے کہ کچھ ملزمین کا نام سامنے آنے کے بعد ان پر بھی مقدمہ درج کیا جائے گا ۔اسی طرح انہوں نے کہا کہ اس تعلق سے کسی بھی ماسٹر مائنڈ یا خاطی افراد کو بخشا نہیں جائے گا ۔
اس معاملے میں جب واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی گئی تو فاروق پٹیل اوراس کے ساتھ موجود نامعلوم شخص کو جائے وقوعہ پر اپنے ہاتھ میں پستول لے کر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے مطابق مالیگاؤں سٹی پولیس اسٹیشن میں سی سی ٹی این ایس گڑ نمبر 161/2024 تعزیرات ہند کی دفعہ 336، انڈین ویپن ایکٹ کی دفعہ 3/25 اور 7/27 اور M.P.O.C.C 135 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم کی تلاش جاری ہے مذکورہ جرم کی تفتیش نائب مالیگاؤں سٹی پولس اسٹیشن کررہے ہیں۔
ناسک دیہی ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ وکرم دیشمانے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، مالیگاؤں انیکیت بھارتی، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، مالیگاؤں سٹی سب ڈویژن لوکل کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر تیگبیر سنگھ سندھو کی ہدایت اور ہدایات کے مطابق راجو سروے، سپونی ہیمنت پاٹل، سپونی مہاسکے، پونی سندیپ پاٹل اور پولیس کانسٹیبل گورکشناتھ سموتسارکر، پروین سانپ، کشور کھراٹے، ہیمنت گاڑوڈ، دیوی داس گووند، شرد مغل، یوگیش کولی، نرید کمار کولی، دتاترے مالی، گریش بگولڈے، ٹانا ہیمنت گلبیلے، پردیپ بہرام، سبھاش چوپڑا کی ٹیم کے آفیسر انچارج، دنیشور تھوراٹ، انل پاٹھارے، شانتارام پاٹل، نوکر، پرکاش بنکر، یوگیش ٹھاکر، روی کالے، پنکج ڈونگرے، دادا صاحب موہتے، امول شندے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com