مالیگاؤں کے قریب پٹرول پمپ پر فائرنگ، ہفتہ وصولی کی کوشش، حملہ آور فرار


مالیگاؤں کے قریب پٹرول پمپ پر فائرنگ، ہفتہ وصولی کی کوشش، حملہ آور فرار


 ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی کی جائے واردات پر حاضری، واقعہ سی سی ٹی وی میں قید 


 مالیگاؤں : 26 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) دو موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے مالیگاؤں کے قریب جھوڑگا میں بھارت پٹرول کمپنی کے پٹرول پمپ پر لوٹ مار کی نیت سے حملہ کیا، اور ملازمین سے پوچھا کہ تمھارا مالک کہاں ہے؟ 15 کھوکھے کا مطالبہ کرتے ہوئے پستول سے فائرنگ کردی جس کی وجہ سے ہلچل مچ گئی۔یہ واقعہ سنیچر کی رات تقریباً 10 بجے پیش آیا۔

   
تفصیلات کے مطابق حملہ آوروں کی پمپ کے عملے سے جھڑپ بھی ہوئی۔ ملزمین نے پستول کان پر رکھ کر فائر کیا۔ خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا اور پمپ کے ملازمین اس سے بال بال بچ گئے۔ حملہ آوروں نے موبائل فون بھی چھین لیا اور یہ کہتے ہوئے دھولیہ کی طرف بھاگ نکلے کہ ہم کل واپس آئیں گے ، 20 لاکھ روپے تیار رکھو۔ حملے کی پوری سنسنی سی سی ٹی وی میں قید ہو گئی ہے۔ 

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مالیگاؤں کے ایڈیشنل پولس سپرنٹنڈنٹ انیکیت بھارتی کے ساتھ پولس افسران موقع پر پہنچے۔ پولس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ مذکورہ پٹرول پمپ منماڑ بی جے پی لیڈر پنکج کھتل کی ملکیت ہے۔پولس اس جانب تحقیق کررہی ہیں کہ آیا حملہ آور کون تھے اور کس مقصد سے یہاں آئے تھے؟ پولس نے مالیگاؤں سے دھولیہ و اطراف تک سیکورٹی بڑھا دی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے