دسویں بورڈ کا مجموعی نتیجہ 95.81 فیصد ، طالبات کی سبقت برقرار ، کوکن ڈیوژن کا 99 اور ناسک ڈیوژن کا 95 فیصد نتیجہ ظاہر



دسویں بورڈ کا مجموعی نتیجہ  95.81 فیصد ، طالبات کی سبقت برقرار ، کوکن ڈیوژن کا 99 اور ناسک ڈیوژن کا 95 فیصد نتیجہ ظاہر 



 پونہ : 27 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ)مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری و ہائیر سیکنڈری پونہ و ایگزام کونسل نے دسویں جماعت  کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔ریاست کا مجموعی نتیجہ 95.81 فیصد رہا ہے۔

اس ایگزام میں سابقہ کی طرح اس  بار بھی پھر لڑکیوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن نے آج دوپہر ایک بجے نتائج کا آن لائن اعلان کیا ہے ۔

   
 ڈویژن وائز نتائج میں کوکن ڈویژن نے 99.01 فیصد کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ ناگپور ڈویژن کا سب سے کم نتیجہ ہے جو 94.73 ہے۔  لڑکیوں کا نتیجہ 97.21 فیصد اور لڑکوں کا نتیجہ 94.56 فیصد رہا۔  دسویں کے طلباء کا مجموعی نتیجہ 94.86 فیصد رہا۔

 دسویں کے امتحان میں 16 لاکھ 9 ہزار 544 طلباء نے رجسٹریشن کرایا تھا۔ نتائج کا اعلان بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر دوپہر ایک بجے کیا جائے گا۔ طلباء 1 بجے سے نتائج چیک کر سکیں گے۔ اسی طرح طلبہ رزلٹ کی کاپی بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

 ڈیوژن وائز نتائج 

- پونہ - 96.44، ناگپور - 94.73، اورنگ آباد - 95.19، ممبئی - 95.83، کولہاپور - 97.45
 امراوتی – 95.58، ناسک – 95.28، لاتور – 95.27، کوکن – 99.01 فیصد۔


 دسویں کا نتیجہ دیکھیں
 https://mahresult.nic.in
 http://scresult.mkcl.org
 https://sscresult.mahahsscboard.in

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے