ٹیچر اور گریجویٹ ایم ایل سی انتخابات ملتوی، اسکولوں کی تعطیل ختم ہونیکے بعد چناؤ لینے کا فیصلہ


ٹیچر اور گریجویٹ ایم ایل سی انتخابات ملتوی، اسکولوں کی تعطیل ختم ہونیکے بعد چناؤ لینے کا فیصلہ 


ممبئی : 14 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) ودھان پریشد الیکشن کا اعلان لوک دبھا الیکشن کے درمیان گزشتہ ہفتہ ہوا تھا۔اس میں ٹیچر اور گریجویٹس کے چار حلقوں کے لیے الیکشن ہونا تھا لیکن اسے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

 قومی قانون ساز کونسل کے چار حلقوں یعنی ممبئی اور کوکن گریجویٹس اور ممبئی اور ناسک کے ٹیچر حلقہ کے لیے انتخابات کا اعلان کیا گیا۔ان چار سیٹوں کے لیے 10 جون کو ووٹنگ ہونی تھی جبکہ ووٹوں کی گنتی 13 جون کو ہونی تھی۔

 الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا گیا کہ یہ الیکشن اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد کرائے جائیں۔ کمیشن نے اس سلسلے میں غور و خوض کے بعد مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے مذکورہ دو سالہ انتخابی پروگرام کو آئندہ کی تاریخ تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک سرکلر کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

 ممبئی گریجویٹ حلقے کی نمائندگی کرنے والے ادھو سینا کے ولاس پوٹنیس، کوکن گریجویٹ حلقہ بی جے پی کے نرنجن داوکھرے، ممبئی ٹیچر حلقہ کے کپل پاٹل اور ناسک ٹیچر حلقہ کے کشور دراڈے کی رکنیت کی میعاد 7 جولائی 2024 کو ختم ہو رہی ہے اس لیے ان چار سیٹوں کے لیے انتخابی پروگرام کا اعلان کیا گیا تھا ۔ اس الیکشن کے موقع پر مہاوتی اور مہاوکاس اگھاڑی ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ گریجویٹ اور ٹیچر ایم ایل سی انتخابات کا اعلان کب ہوتا ہے؟

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے