بائیس 22 مئی سے اے ایم ٹی چیمپین ٹرافی ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز :ضیاء الرحمن زری والا



22 مئی سے AMT چیمپین ٹرافی ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز :ضیاء الرحمن زری والا 
 


مالیگاؤں، دھولیہ منماڑ، شہادہ کی ٹیموں کا رجسٹریشن مکمل، خواہش مند ٹیمیں رابطہ کریں 


مالیگاؤں :(پریس ریلیز) سماج و معاشرہ میں پھیلی ہوئی اخلاقی اقدار کی گراوٹ ، آپسی رنجش و انتشار، قوم کے نوجوانوں میں بڑھتی بے راہ روی ، پان، گٹکا، تمباکو، پوڑی اور سگریٹ نوشی وغیرہ نشہ کی عادت کو دور کرنے اور کھیل کود کے ذریعے نوجوانوں میں صحت کے متعلق بیداری ، اُن میں چھپی ہوئی تعمیری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور قوم کے نوجوانوں کی رہنمائی اور اچھا شہری بنانے کے لئے ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے مقصد سے انجمن معین الطلباء (AMT) کے زیر انصرام مالیگاؤں سینئر کالج ، مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج رونق آباد ( AMT کیمپس) میں 22 مئی 2024 سے ڈے نائٹ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔

 اس ٹورنامنٹ کو کامیاب کرنے کیلئے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن اور سابق اور موجودہ مشہور و معروف کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں ۔ مالیگاؤں شہر کے ساتھ ساتھ دھولیہ، منماڑ، شہادہ وغیرہ کی ٹیموں نے رجسٹریشن کرلیا ہے ۔ آپ بھی اپنی بہترین ٹیم کا رجسٹریشن کر کے اس سنہری موقع کا بھر پور فائدہ اٹھائیں ۔
ٹورنامنٹ فائنل فاتح ٹیم 51 ہزار روپے اور مفتوح ٹیم 21 ہزار روپے و ٹرافی ، مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز بھی دیا جائے گا ۔


زیر سر پرستی: پروفیسر ضیاء الرحمن زری والا (پرنسپل مالیگاؤں سینئر کالج) محترم زاہد حسین سر (ہیڈ ماسٹر مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج ) ۔مزید معلومات کیلئے رابطہ کریں : اظہر انصاری سر 9604289922 
 خالد زمان 9359882275
خالد اختر سر 7020791486 
فیروز بھائی ایل ایس 9021665590

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے