اب محکمہ تعلیم کے اکاونٹ سے بھی 47 لاکھ 60 ہزار روپے کی چوری، ایک ماہ میں دوسری واردات
ممبئی : 23 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ)محکمہ سیاحت کے اکاؤنٹ سے 67 لاکھ روپے چوری ہونے کا واقعہ ابھی ختم ہوا ہی نہیں تھا کہ اب محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جعلی اسٹیمپ، جعلی چیک اور دستخطوں کے ذریعے چار قسطوں میں 47 لاکھ 60 ہزار روپے نکلوائے جانے کا انکشاف ہونے کے بعد محکمہ تعلیم میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ اس معاملے میں میرین ڈرائیو پولس اسٹیشن میں چار لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
تحقیقات میں پتہ چلا کہ اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے اکاؤنٹ سے نکالی گئی رقم نمیتا باگھ ، پرمود سنگھ، تپ کمار، گیتن خاتون کے اکاؤنٹس میں جمع کرائی گئی تھی۔ تاہم، پولس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ یہ چار کون ہیں۔ یہ رقم منترالیہ کے ایک بینک سے چوری ہوئی ہے۔ ملزمان کے تمام اکاؤنٹس جن میں یہ رقم ٹرانسفر کی گئی ہے وہ سب کولکتہ میں ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com