سٹانہ کے قریب چلتی بس میں لگی آگ، بس جل کر خاکستر
ناسک : 23 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ)سٹانہ تعلقہ کے کھرمانی پھاٹا پر ایک آگ لگ گئی۔ یہ بس سٹانہ-پرتاپور روٹ پر چل رہی تھی۔ بس کو کھرمانی پھاٹا پر روکا گیا تو اچانک بس میں آگ لگ گئی۔ اس بس میں کل 35 سے 40 مسافر سوار تھے۔ بس میں آگ لگنے کے بعد ڈرائیور مسافروں کو نکالنے میں کامیاب ہوگیا۔
ڈرائیور نے جلتی ہوئی بس کی آگ بجھانے کی کوشش کی۔ اس کے بعد سٹانہ کے فائر بریگیڈ آگ بجھانے کے لیے پہنچ گئے۔ لیکن اس وقت تک بس مکمل طور پر جل چکی تھی۔ تاہم آگ لگنے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوئی ہے۔ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com