مالیگاؤں بم دھماکے کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو گرفتار کرنے کیلئے این آئی اے کورٹ نے وارنٹ جاری کیا


مالیگاؤں بم دھماکے کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو گرفتار کرنے کیلئے NIA کورٹ نے وارنٹ جاری کیا 


ممبئی : میں موصولہ خبروں کے مطابق مالیگاؤں بم دھماکہ کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو این آئی اے کی اسپیشل کورٹ نے گرفتار کرنے کا وارنٹ جاری کردیا ہے ۔سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر فی الحال بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ہے اور وہ بھوپال سے منتخب ہوئی ہیں ۔آج این آئی اے کی عدالت نے انہیں گرفتار کرنے کیلئے وارنٹ جاری کردیا ہے ۔خیال رہے کہ 2006 اور 2008 کو مالیگاؤں شہر کے بڑا قبرستان اور مشاورت چوک و بھکو چوک میں بم دھماکہ ہوا تھا جس میں تین درجن سے زائد مسلمان مارے گئے تھے اور اس معاملے میں پہلے تو مسلمانوں کو ہی ملزم بنایا گیا تھا لیکن کیس کی سماعت اور وکیلوں کی مدلل پیروی کے بعد مسلم نوجوانوں کی رہائی عمل میں آئی لیکن اس دوران مہاراشٹر اے ٹی ایس کے چیف ہیمنت کرکرے نے اس بم دھماکہ میں سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر سمیت کئی ہندو انتہا پسندوں کو گرفتار کیا تھا ۔اس کیس کی سماعت اب این آئی اے کی عدالت میں جاری ہے اور اس سلسلے میں سادھی پریہ سنگھ ٹھاکر وغیرہ کو عدالت نے ضمانت دی تھی لیکن آج این آئی اے کی کورٹ نے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو گرفتار کرنے کیلئے وارنٹ جارہی کردینا ہے ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے