مالیگاؤں کارپوریشن میں آر ایس ایس کی گھس پیٹ،کمشنر کی صرف باتیں میٹھی،کام کچھ نہیں، آصف شیخ نے کمشنر کو گُڑ پیش کیا


مالیگاؤں کارپوریشن میں RSS کی گھس پیٹ،کمشنر کی صرف باتیں میٹھی،کام کچھ نہیں، آصف شیخ نے کمشنر کو گُڑ پیش کیا 


رمضان المبارک کا آغاز لیکن شہر بھر میں گندگی کا انبار صفائی و پانی کی سپلائی پر کوئی توجہ نہیں، اساتذہ و پنشنر پریشان، BUMS ڈاکٹرس کیساتھ بھی سازش


منتری کے بیٹے کی باتیں ہندوتوا پر مبنی، ٹھیکہ داروں کو دھمکیاں و مارپیٹ،کمشنر صرف میٹھی باتوں میں مصروف 


مالیگاؤں : 13 مارچ (پریس ریلیز) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر رویندر جادھو صرف میٹھی میٹھی باتیں کرتے ہیں اور وہ اپنی باتوں سے ہی لوگوں کو خوش رکھنے کا ہنر جانتے ہیں لیکن اس کے آگے وہ کچھ کام نہیں کرنا جانتے اس لئے کہ آج رمضان المبارک کا دوسرا دن شروع ہوگیا ہے اور ابھی تک کارپوریشن نے بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی ہے ۔پورے شہر میں گندگی کا انبار لگا ہوا ہے ۔جگہ جگہ کچروں کے ڈھیر سے تعفن خیز ماحول ہونے سے نمازیوں اور روزہ داروں کو ذہنی و جسمانی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔نلوں میں بروقت پانی فراہم نہیں کیا جارہا ہے ۔اسٹریٹ لائٹ کی درستی نہیں کی جارہی ہیں رمضان المبارک کے اس مقدس ایام میں پورے شہر میں اندھیرا چھایا ہوا ہے ۔اس تعلق سے مالیگاؤں کارپوریشن کو ہم نے ایک مکتوب دیکر تمام بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا تھا اس پر کمشنر نے خوش آئند تیقن دیا تھا اور میٹھی میٹھی باتیں کرتے ہوئے کہا تھا کہ کارپوریشن ان تمام کاموں اور ضروریات کو پورا کرنے کی پابند ہے ۔آج دو روزہ ہونے کے بعد بھی کارپوریشن نے کسی قسم کی بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی ہے ۔جس کے چلتے آج ہم نے کارپوریشن کمشنر کو میٹھی میٹھی باتیں کرنے پر گٗڑ کی بھیلی پیش کی ۔اسطرح کی تفصیلات آصف شیخ رشید نے ایک پریس ریلیز میں دی انہوں نے کارپوریشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کارپوریشن کو گڑ کی بھیلی اس لئے دی کہ وہ صرف میٹھی باتیں کرتے ہیں کام کچھ نہیں کرتے وہ صرف منتری کے اشارے پر کام کررہے ہیں۔


آصف شیخ نے کہا کہ آج مالیگاؤں کارپوریشن کے کام کاج کرنے کیلئے ٹھیکہ داروں کو دھمکیاں دی جاری ہیں ۔مارپیٹ کے واقعات ہورہے ہیں اور دادا بھسے کی سرپرستی میں کمشنر خاموش ہیں اور صرف میٹھی میٹھی باتیں کررہے ہیں انکا کارپوریشن پر کوئی کنٹرول نہیں رہا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ آج مالیگاؤں کارپوریشن میں آر ایس ایس RSS کی گھس پیٹ بڑھتی جارہی ہیں ۔آر ایس ایس کارپوریشن کے قریب پہنچ گئی ہے، انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں شہر کے لیڈر و ریاست کے وزیر دادا بھسے کے بیٹے اویشکار بھسے نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جو ہندو کے حق کی بات کریگا وہی دیش پر راج کریگا، دادا بھسے اور اویشکار بھسے آج بھول گئے ہیں کیا انہیں 60 فیصد مسلم ووٹرس ووٹ دیتے ہیں اور وہ ایک سیکولر ہندوستان کے وزیر ہیں اور مالیگاؤں میں ہندو مسلم مل جل کر رہتے ہیں اس کے باوجود بھی اویشکار بھسے کی ہندوتوا پر مبنی پوسٹ مسلمانوں کے دلوں کو ضرب پہنچا رہی ہیں اس ٹویٹ سے مسلمانوں کا دل دکھا ہے ۔اس کے علاوہ آصف شیخ نے کہا کہ آج پینشنر کی پینشن، گریجویٹی و دیگر مطالبات کیلئے اساتذہ و ملازمین پریشان ہیں رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں انہیں روپے کی شدید قلت ہے اور پینشن و گریجویٹی نہ ہونے سے پینشنر پریشان ہیں ۔کارپوریشن انکے مسائل حل کرنے تیار نہیں، آصف شیخ نے کہا کہ ایک سازش کے تحت مالیگاؤں شہر کے BUMS ڈاکٹرس کو نکال کر شہر کے اطراف کے Bhms ڈاکٹر کو جوائنٹ کرنے کی سازش کی جارہی ہیں آصف شیخ نے کہا کہ کورونا میں خدمات انجام دینے والے BUMS ڈاکٹرس کیساتھ ناانصافی نہ کی جائے اور اگر ایسا کیا گیا تو ہم کارپوریشن کے خلاف سخت تحریک شروع کرینگے ۔آصف شیخ نے کمشنر جو مالیگاؤں شہر کے ان تمام مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ورنہ سخت تحریک کا انتباہ دیا ہے ۔

ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے