لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کے اعلان میں تاخیر، دو الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے پینل تشکیل


لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کے اعلان میں تاخیر، دو الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے پینل تشکیل 




نئی دہلی (نامہ نگار )سیاسی گلیاروں میں یہ بات چل رہی تھی کہ لوک سبھا انتخابات کا اعلان 14 مارچ کو کیا جائے گا۔ لیکن، اب کہا جا رہا ہے کہ یہ اعلان کمیشن کے دو الیکشن کمشنر کے انتخاب کے بعد ہوگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان دو الیکشن کمشنر کے انتخاب کے لیے 15 تاریخ کو میٹنگ بلائی ہے۔ اس لیے امکان ہے کہ لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان 18 مارچ کے بعد ہی کیا جائے گا۔ الیکشن کمشنر انوپ چندر پانڈے کی ریٹائرمنٹ اور الیکشن کمشنر ارون گوئل کے اچانک استعفیٰ کی وجہ سے لوک سبھا انتخابات سے عین قبل الیکشن کمشنر کے دو عہدے خالی ہو گئے ہیں۔ مودی نے ان دونوں الیکشن کمشنروں کی تقرری کے سلسلے میں 15 مارچ کو میٹنگ بلائی ہے۔

 اپوزیشن لیڈر ادھیرانجن چودھری اس کمیٹی کے رکن ہیں۔ یہ مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال کی سربراہی میں دونوں عہدوں کے لیے پانچ پانچ ناموں کے دو الگ الگ پینل بنائے گی۔ یہ کمیٹی ہوم سیکرٹری اور پرسنل اینڈ ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری پر مشتمل ہے۔ مرکزی وزیر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر ادھیر رنجن چودھری کے ساتھ وزیر اعظم کی صدارت والی سلیکشن کمیٹی نے الیکشن کمشنروں کے لیے دو نام دیے جانے کے بعد صدر جمہوریہ ہند الیکشن کمشنروں کی تقرری کو منظوری دیں گے۔اس کے بعد باقاعدہ انہیں اپنے عہدے کا چارج دیا جائے گا ۔ممکن ہے کہ اس کام کیلئے کچھ دن درکار ہونگے اور اس کے بعد لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا ۔

ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے