ملک میں سی اے اے نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری، لوک سبھا الیکشن سے عین قبل مودی سرکار کا فیصلہ


ملک میں سی اے اے نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری، لوک سبھا الیکشن سے عین قبل مودی سرکار کا فیصلہ 




نئی دہلی :. موصولہ خبروں کے مطابق مرکز میں برسر اقتدار نریندر مودی حکومت نے ملک بھر میں سی اے اے نافذ کرنے کے فیصلہ پر عمل‌آوری شروع کردی ہے۔ بی جے پی نے 2019 لوک سبھا انتخاب سے قبل اپنے منشور میں شہریت ترمیم قانون ’سی اے اے‘ کو شامل کیا تھا۔اور اب 2024 لوک سبھا انتخاب کے اعلان سے عین قبل اس کو پورے ملک میں نافذ کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔اس کے تحت اب تین پڑوسی ممالک کے اقلیتوں بالخصوص غیر ملکی ہندوؤں کو ہندوستان کی شہریت مل سکے گی۔ اس کے لیے انھیں مرکزی حکومت کے  آن لائن پورٹل پر درخواستیں داخل‌کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ اقلیتوں اور شمال مشرقی ریاستوں کی جانب سے سی اے کے نفاذ کے خلاف احتجاج کے باوجود ج مرکز نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔شہریت ترمیمی قانون (شہریت ترمیمی ایکٹ) دسمبر 2019 میں منظور کیا گیا تھا۔ اسے صدر جمہوریہ کی منظوری بھی مل گئی تھی۔تاہم یہ ایکٹ نافذ نہیں ہوا تھا کیونکہ مکمل ضوابط وضع نہیں کیے گئے تھے۔ آج مرکزی حکومت نے ایک تازہ ترین نوٹیفکیشن اس سلسلے میں جاری کردیا ہے۔
خیال رہے کہ سی اے اے کیخلاف ملک بھر میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ سیکولر ہندوؤں نے بھی مرکزی حکومت کے اس فیصلے کیخلاف ناراضگی کا اظہار کیا تھا اور زبردست احتجاج درج کروایا تھا لیک مرکزی حکومت نے ایک نا سنی اور بالآخر 2019 میں اسے منظور کردیا گیا تھا لیکن اب بھارتیہ جنتا پارٹی کی دال پتلی نظر آرہی ہے تو اس نے مودی کی قیادت میں ملک بھر میں سی اے اے کو نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاتی کردیا ہے ۔سیاسی تجزیہ نگاروں نے اسے ایم سیاسی اسٹنٹ بھی قرار دیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے