الیکشن کمشنر کی تقرری ہوتے ہی تیاریاں شروع، سنیچر کو پریس کانفرنس میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ممکن
نئی دہلی : (نامہ نگار) لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا آج اعلان ہونے کا امکان ہے۔ کیرالہ کے دیانیش کمار اور پنجاب کے بلویندر سندھو کے نام کل نئے الیکشن کمشنر کے طور پر طے ہونے کے بعد انتخابی پروگرام کا اعلان کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔کل سنیچر کو پریس کانفرنس میں اعلان کیا جائے گا ۔
انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ملک میں ضابطہ اخلاق نافذ ہو جائے گا۔ لوک سبھا کے ساتھ ساتھ کہا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن جموں و کشمیر، آندھرا پردیش، اڈیشہ، اروناچل پردیش کی ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے پروگرام کا بھی اعلان کرے گا۔پچھلی لوک سبھا کی طرح یہ انتخابات بھی سات مرحلوں میں ہونے کا امکان ہے۔ 2019 میں 11 اپریل، 18 اپریل، 23 اپریل، 29 اپریل، 6 مئی، 12 مئی اور 19 مئی کو ووٹنگ ہوئی۔ انتخابی نتائج کا اعلان 23 مئی کو کیا گیا۔ پچھلی بار بھی لوک سبھا کے ساتھ چار ریاستی اسمبلی کے انتخابات ہوئے تھے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com