لوک سبھا انتخابات سے قبل بی آر ایس کو بڑا جھٹکا
ای ڈی نے چندرشیکھرراو کی دختر MLC کویتا کو گرفتار کر لیا
حیدرآباد :موصولہ خبروں کے مطابق لوک سبھا انتخابات سے قبل بی آر ایس کو بڑا جھٹکا لگا۔ ای ڈی نے چندرشیکھرراو کی دختر و ایم ایل سی کویتا کو گرفتار کر لیا ہے۔ دہلی شراب گھوٹالہ کیس میں انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ تلاشی وارنٹ کے ساتھ دہلی سے آئے والے ای ڈی کے 10 افسران نے تقریباً 4 گھنٹے تک ان کے گھر کی مکمل تلاشی کی۔ کئی دستاویزات اور کویتا کے فون ضبط کر لیے گئے۔ بعد میں ای ڈی کے عہدیداروں نے کہا کہ انھیں گرفتار کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کویتا کی قیامگاہ کے سامنے بی آر ایس پارٹی کے کارکنوں کی کثیر تعداد جمع ہوگئی اور ای ڈی کی کاروائی کے خلاف دھرنا دیا۔اس سے قبل دہلی شراب گھوٹالے معاملہ میں آج کاروائی کرتے ہوئے ای ڈی نے کویتا کے گھر پر چھاپا مارا۔ شراب گھوٹالے کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر، ای ڈی کے اہلکار بنجارہ ہلز، حیدرآباد میں واقع رکن قانون ساز کونسل کی رہائش گاہ کی تلاشی لے رہے ہیں۔ دہلی سے ای ڈی کے 10 اہلکار تقریباً ایک قبل کویتا کے مکان پہنچے اور تلاشی شروع کردی۔ بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ 10 سال کے مالیاتی لین دین کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کویتا اور گھر میں موجود دیگر لوگوں کے موبائل فون کو حکام نے اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔ تلاشی کے پیش نظر کویتا کے گھر پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ تلاش مزید تین سے چار گھنٹے جاری رہنے کا امکان ہے۔ ای ڈی کے اہلکار کویتا کے گھر میں کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ تلاشی کاروائی ای ڈی کے جوائنٹ ڈائرکٹر کی قیادت میں جاری ہیں۔ کویتا کے گھر پر ای ڈی کی چھاپہ ماری پر بی آر ایس ارکان نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ایم ایل سی کویتا کی درخواست پر سماعت اس ماہ کی 19 تاریخ تک ملتوی کردی۔ دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں ای ڈی کے سمن کو منسوخ کرنے کے لیے عرضی دائر کی گئی تھی۔ کویتا نے الزام لگایا کہ سی آر پی سی قوانین کے مطابق تفتیش نہیں کی جا رہی ہے۔ انہوں نے خواتین کو پوچھ گچھ کے لیے ای ڈی کے دفتر بلائے جانے پر اعتراض کیا۔ درخواست میں، کویتا نے عدالت سے کہا کہ وہ ان کے خلاف کسی سخت کاروائی نہ کرنے کی ای ڈی کو ہدایت دیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com