گئو رکشک مچندر شرکے کی اطلاع پر غیر قانونی طور پر مویشیوں کی آمدورفت کے الزام میں کیمپ پولس کی کارروائی ، ایک گرفتار
مالیگاؤں : (راست و نامہ نگار / بیباک نیوز اپڈیٹ) 15 مارچ، کو صبح تقریباً 11 بجے، زرعی پیداوار بازار سمیتی، مالیگاؤں میں، گئو رکھشکوں کو اطلاع ملی انہوں نے کیمپ پولس اسٹیشن میں اسکی خبر دی اس ضمن میں دو مویشیوں کو ذبح کرنے کے لیے غیر قانونی طور پر پیدل لے جایا جا رہا تھا۔جس پر ایک ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے 23,000/- کی کل مالیت ضبط کر لی گئی ہے۔اسطرح کی اطلاع مچندر ناتھ شرکے نے نمائندہ بیباک کو بذریعہ واٹس ایپ دی ۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ واقعہ میں کیمپ پولیس نے اینیمل ویلفیئر آفیسر للت گنیش گورس اور گئو رکشک مچھندرا گووند شرکے نے دو مویشیوں کو بازار سمیتی سے غیر قانونی طور پر پیدل لے جانے کے دوران دیکھا تب اس شخص نے بھاگنے کی کوشش کی تو اس کا پیچھا کیا گیا اور اسے پکڑ کر پی ایس آئی کولپاکر میڈم، ہیبندے، مور کے حوالے کر دیا گیا۔ شبھم پوار، شام دیور، نانو ڈیسلے نے مذکورہ آپریشن میں تعاون کیا۔
کیمپ پولیس اسٹیشن کے مطابق G.R.No. 61/2024 کے مطابق ملزم شیخ بھکن شیخ سلیم ساکن باغ محمود، موتی باغ ناکہ، مالیگاؤں، ضلع ناسک کیخلاف مہاراشٹرا اینیمل پروٹیکشن ترمیمی ایکٹ 1995 کی دفعہ 5B، 9، 11 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولس کانسٹیبل ہیرامن آہیرے مزید تفتیش کر رہے ہیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com