جمعیت علماء مہاراشٹر پورے ملک کے مظلوموں کے کیلئے مقدمات لڑتی ہیں غریب بچوں کو اعلی تعلیم کیلئے اسکالرشپ دینا، ہنگامی ناگہانی حالات میں سب سے پہلے آگے بڑھ کر تعاون پیش کرتی ہے
رمضان المبارک میں اپنی زکوٰۃ صدقات عطیات کے زریعے سے قوم و ملت کی خدمات کرنے والی جمعیت علماء مہاراشٹر کا تعاون کریں مفتی اسمٰعیل قاسمی
(مالیگاؤں ) 21 مارچ 10 رمضان المبارک کو مفتی اسمٰعیل قاسمی صدر جمعیت علماء مدنی روڈ مقامی رکن اسمبلی نے میڈیا کے توسط سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم جمعیت علماء ہند ہے جسکا سن 1919 میں جمعیت علماء ہند کا قیام عمل میں آیا تھا الحمد اللہ یہ جماعت مسلمانوں کیلئے قوم و ملت کیلئے اپنی خدمات نمایاں طور پر پیش کررہی ہیں اسکی خدمات کو ایک سو چار سالہ طویل عرصے پر محیط خدمات ہے جو اظہر من الشمس ہے آج رمضان المبارک کا مہینہ ہے اور رمضان المبارک کے مہینے میں لوگ اپنی زکوٰۃ صدقات عطیات کے زریعے سے قوم و ملت کی مدارس دینیہ کی مکاتب قرآنیہ کی خدمت کرتے ہیں تعاون کرتے ہیں آج اس موقع پر مجھے جو بات عرض کرنی ہے کہ پورے ملک میں جمعیت علماء ہند کے بعد اگر صوبے میں کوئی جماعت کام کررہی ہے تو جمعیت علمائے مہاراشٹر ہے پورے ملک میں مظلوموں کیلئے مقدمات لڑنا اور بیشتر لوگوں کو باعزت رہائی دلوانا، اور غریب بچے جو اعلی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں انکو اسکالرشپ دینا، اور ہنگامی حالات میں ناگہانی حالات میں جب مسلمانوں پر بڑی مصیبت آتی ہے تو یہی جمعیت علماء مہاراشٹر ہے جو آگے بڑھ کر انکا بھرپور تعاون کرتی ہیں۔
آج اس موقع پر مَیں مالیگاؤں کے لوگوں سے خاص طور پر اپیل کرنا چاہوں گا کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہے آپ اپنی زکوٰۃ صدقات عطیات نکالتے ہیں مدارس دینیہ کی مکاتب قرآنیہ کی، بیوہ مسکین لوگوں کی مدد کرتے ہیں جمعیت علماء مہاراشٹر کو بھی اپنا تعاون پیش کریں، جمعیت علماء مہاراشٹر الحمداللہ پورے سال نمایاں طور پر خدمت کرتی رہتی ہیں اور جو لوگ اپنا تعاون دیتے ہیں انکا پیسہ صحیح مصرف استعمال تک پہنچا کرکے زکوٰۃ کی ادائیگی کا اور صدقات کی صحیح جگہ پر استعمال ہو، اسکے لیے اپنا تعاون دیتی رہتی ہیں اس لئے مَیں مالیگاؤں کی عوام سے یہ اپیل کرنا چاہوں گا کہ جمعیت علماء مہاراشٹر کی دل کھول کر مدد کریں.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com