ضابطہ اخلاق کا عذر بتا کر بالآخر کارپوریشن نے گاڑیوں کی نیلامی منسوخ کردی
آصف شیخ رشید کی بروقت نمائندگی سے بدعنوانی پر لگی روک، کارپوریشن نے اپنا فیصلہ واپس لیا
کارپوریشن میں کروڑوں روپے کے بھنگار گھوٹالہ کی سازش کو آصف شیخ نے ناکام بنا دیا
مالیگاؤں : 27 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ)بالآخر مالیگاؤں کارپوریشن نے آصف شیخ کی باتوں کا نوٹس لیتے ہوئے اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے تفصیلات کے مطابق کارپوریشن کے محکمہ گیریج کی جانب سے 23 گاڑیوی کی نیلامی کیلئے کچھ مخصوج ٹھیکہ داروں کی خوشامد کرنے کیلئے ضابطہ اخلاق کی پاسداری نہ کرتے ہوئے ٹینڈر جاری کئے گئے تھے ۔اس دوران جب اسکی اطلاع آصف شیخ رشید کو موصول ہوئی تو انہوں نے کارپوریشن کمشنر سے اپیل کی اور خدشہ ظاہر کیا تھا کہ مالیگاؤں کارپوریشن اس بدعنوانی میں ملوث تو نہیں ہورہی ہیں؟ اور ضابطہ اخلاق میں ٹینڈ جاری کرنے کی وجہ کیا ہے ؟اس سوالات کے ساتھ آصف شیخ نے کروڑوں روپے کی بدعنوانی کا انکشاف کیا تھا ۔خیال رہے کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن نے ضلعی سطح کے مراٹھی روزنامہ میں اشتہار شائع کروایا تھا کہ مالیگاؤں کارپوریشن کی 23 گاڑیوی کی نیلامی کی جائے گی ۔یہ اشتہار جان بوجھ کر مخصوص ٹھیکہ داروں کیلئے مراٹھی زبان کے اخبار میں شائع کی گئی ہے تاکہ شہر کے عام ٹھیکہ داروں یا بھنگار کے کاروبار سے منسلک افراد کو اس میں شامل نہ کیا جاسکے ۔اور اس اشتہار کی آڑ میں کارپوریشن محکمہ گیریج کی تمام بھنگار ہوئی گاڑیوں و سازوسامان کو فروخت کرنے کی سازش کررہا ہے اور اس سازش کا پردہ گزشتہ روز آصف شیخ رشید نے فاش کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ یہ نیلامی کا جو اشتہار نکالا گیا ہے اسے فوری طور پر رد کیا جائے اور از سر نو اس نیلامی کو دوبارہ تاریخ دیکر عوامی سطح پر کیا جائے ۔
آصف شیخ نے اس سلسلے میں آج مالدہ شیوار میں واقع کارپوریشن کے ڈمپنگ گراؤنڈ سے متصل محکمہ گیریج کے بھنگار گوڈاؤن کا دورہ کیا اور یہاں انہوں نے کممشنر سے نیت پر شبہ لگاتے ہوئے کہا تھا کہ اس بھنگار کی نیلامی کی آڑ میں کارپوریشن کروڑوں روپے کے بھنگار کو بھی فروخت کر گھوٹالہ کی سازش کررہی ہیں ۔آصف شیخ نے کمشنر سے مطالبہ کیا تھا کہ اس نیلامی کو رد کیا جائے اور اس کے لئے دوبارہ تاریخ دی جائے جس میں شہر کے عام بھنگار کے کاروبار سے منسلک افراد کو بھی حصہ لینے کا موقع مل سکے ۔آصف شیخ نے مزید کہا تھا کہ کارپوریشن کیا الیکشن کمیشن آف انڈیا سے بڑی ہوگئی ہے؟ کیوں ضابطہ اخلاق نافذ ہوجانے کے بعد بھی کروڑوں روپے کے ٹینڈر کال کئے جارہے ہیں ؟آصف شیخ نے تفصیل پیش کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پہلے 16 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاری کیا گیا اور پھر 28! کروڑ روپے کا ٹینڈر شائع کیا گیا اور اب بھنگار کیلئے نیلامی کا ٹینڈر جاری کیا گیا ہے ۔کارپوریشن شہر کے بنیادی مسائل کو چھوڑ کر روپے پیسے والے کاموں پر توجہ دے کر کروڑوں روپے کی بندر بانٹ کرنے کی سازش کررہی ہیں ۔شہر میں مسائل کا انبار لگا ہوا ہے ۔گندگی اور مچھروں پر قابو پانے کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی جارہی ہیں ۔صرف سیاسی سرپرستی کی آڑ میں کارپوریشن کے خزانے کو لوٹنے کی سازش ہورہی ہیں۔ انہوں نے ڈمپنگ گراؤنڈ پر حاضری بھی لگائی تھی جہاں 23 گاڑیوی کے علاوہ بھی لاکھوں کروڑوں روپے مالیت کے ساز و سامان بھنگار میں دھول کھا رہے ہیں اور اسے بھی ان 23 گاڑیوی کی آڑ میں نیلامی کی تیاری ہورہی ہیں جس پر ہم نے آواز بلند کی اور بدعنوانی کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ پہلے ہی کارپوریشن کمشنر و سیاسی بازی گروں نے کارپوریشن کا خزانہ خالی کردیا ہے اور اب بچا کچھا بھنگار بھی ہڑپنے کی سازش کی جارہی ہیں اس بدعنوانی پر فوری طور پر روک لگائی جائے اور کارپوریشن شہر کے بھنگار کے کاروبار کرنے والوں کو نیلامی میں حصّہ لینے کا موقع فراہم کرے ۔تاکہ کارپوریشن کی آمدنی میں اضافہ ہو اور بدعنوانی پر لگام لگائی جا سکے ۔اس مطالبہ ہر بالآخر کارپوریشن کمشنر وایڈمنسٹریٹر رویندر جادھو نے اس نیلامی کا رد کردیا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com