تمہارے اندر دم ہوگا تو کانگریس کا ٹکٹ لے کر بتاؤ، مجلس ایم ایل اے پر اعجاز بیگ کی شدید تنقید
مالیگاؤں (راست): پارلیمنٹ حلقہ امیدواروں کے تعلق سے مقامی کانگریس پارٹی کے صدر اعجاز بیگ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کانگریس پارٹی کی جانب سے تین امیدواروں کے ناموں کی گونج سنائی دے رہی ہے جس میں (۱) سام سلین۔ (۲) ڈاکٹر تشار شیوارے اور (۳) ڈاکٹر وِلاس بچھاؤ جو سٹانہ باگلان سے تعلق رکھتے ہیں۔ موصوف بی جے پی کو الوداع کہہ کر کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے۔ اس کے علاوہ دھولیہ مالیگاؤں پارلیمنٹ امیدواروی کیلئے کوئی چوتھا چہرا سامنے نہیں آیا ہے۔ اس تعلق سے میری ممبئی میں وِلاس بچھاؤ اور نانا پٹولے سے ملاقات ہوئی اس وقت بالا صاحب تھورات سے بھی بات چیت ہوئی۔ کنال پاٹل بھی وہاں موجود تھے۔ ممبئی میں کانگریس دفتر پر IPS عبدالرحمٰن صاحب کی سفارش لے کر بھی کچھ لوگ پہنچے تھے مگر نانا پٹولے نے صاف کہہ دیا تھا کہ ہم ٹکٹ میرٹ کی بنیاد پر دیں گے ہندو مسلم دیکھ کر نہیں دیں گے۔
مقامی MLA مفتی اسمٰعیل قاسمی نے بھی اس طرح کا بیان دیا ہے کہ میری عمرہ کی واپسی پر طئے ہوگا کہ امیدواری کرنا ہے یا نہیں! کانگریس پارٹی کے اعلیٰ عہدیداران میرے رابطہ میں ہیں۔ اس طرح کے سوال پر اعجاز بیگ نے کچھ تیکھا رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ مقامی MLA بے بنیاد بیان دے رہے ہیں۔ یہ سب جھوٹی شہرت حاصل کرنے کے لئے بے بنیاد بیان بازی ہے۔ کانگریس پارٹی تو ایک سمندر ہے۔
وزیراعلیٰ کے چلے جانے پر کانگریس پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا تو یہ تو مقامی MLA ہیں، ان کو کون پوچھے گا؟ اینکر کے سوال کے مطابق موجودہ MLA کا کہنا ہے کہ ہم گھر بیچ کر الیکشن لڑے تھے، تب اعجاز بیگ نے کہا کہ کیا بیچے کیا نہیں بیچے وہ ہم کو معلوم ہے۔ وہ آنے پر سب بتا دیں گے کتنا پیسہ کہاں سے لئے، چن کر آنے کے بعد کیا کہاں سے لائے جھوٹی شہرت حاصل کرنے کے لئے مولانا نے بیان دیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمہارے اندر دم ہوگا تو کانگریس پارٹی سے ٹکٹ لے کر بتا دو۔ الیکشن میں تمہارا دور تک کے بھی نام نشان نہیں ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com