ونچیت اگھاڑی نے مہا وکاس اگھاڑی کو دیا جھٹکا، آٹھ امیدواروں کا اعلان


ونچیت اگھاڑی نے مہا وکاس اگھاڑی کو دیا جھٹکا، آٹھ امیدواروں کا اعلان


 ممبئی (نامہ نگار) آخر کار ونچیت بہوجن اگھاڑی نے مہا وکاس اگھاڑی کو جھٹکا دیکر ریاست کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لیے اپنی امیدواری کا اعلان کر دیا ہے۔  مہاوکاس اگھاڑی نے ونچیت کو چھ سیٹوں کی پیشکش کی تھی۔  لیکن، ونچیت نے ایک مختلف راستہ کا انتخاب کرتے ہوئے اپنی امیدواری کا اعلان کیا۔  اس کی وجہ سے مہاوکاس اگھاڑی کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

 ونچیت مہا وکاس اگھاڑی کے بعد تیسرے اتحاد کے طور پر لوک سبھا سیٹ کے لیے الیکشن لڑ رہی ہیں۔ یہ الیکشن پچھلی لوک سبھا کی طرح لڑا جائے گا۔  اس لیے یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اب کس کو ٹکر ملتی ہے۔لیکن اتنا تو طئے ہے کہ ونچیت بہوجن اگھاڑی کے سبب مہاوکاس اگھاڑی کو ہی نقصان ہوگا ۔
ونچت اگھاڑی نے جن امیدواروں کے نام و حلقوں ہو اعلان کیا ہے ان میں  بھنڈارا-گونڈیا - سنجے کیوت، گڈچرولی-چیمور- ہتیش مادوی۔، چندر پور – راجیش بیلے،  بلڈانہ – وسنت مگر، آکولہ – پرکاش امبیڈکر، امراوتی -  پراجکتا پیلیوان، وردھا – پروفیسر راجندر سالونکے، ایوت محل -واشیم - کھیم سنگھ پوار۔شامل ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے