لوک سبھا چناؤ کے متعلق معلومات حاصل کرنے آصف شیخ دھولیہ کلکٹر آفس پہنچے دھولیہ لوک سبھا چناؤ لڑنے کا پروسیجر اور کل ووٹوں کی تفصیلات طلب، جلد ہی میٹنگ کا انعقاد


لوک سبھا چناؤ کے متعلق معلومات حاصل کرنے آصف شیخ دھولیہ کلکٹر آفس پہنچے 


دھولیہ لوک سبھا چناؤ کا پروسیجر اور کل ووٹوں کی تفصیلات طلب، جلد ہی میٹنگ کا انعقاد 


مالیگاؤں : 18 مارچ (پریس ریلیز (لوک سبھا چناؤ کی تواریخ کا اعلان جیسے ہی الیکشن کمیشن آف انڈیا نے گزشتہ 16 مارچ کو پریس کانفرنس میں کیا ۔تب سے ملک بھر میں سیاسی درجہ حرارت بڑھتا ہی جارہا ہے ۔الیکشن کمیشن نے جہاں تیاری کرلی ہے وہیں سیاسی جماعتوں نے بھی لوک سبھا سیٹوں پر امیدواروں کو فائنل کرنا شروع کردیا ہے ۔دھولیہ مالیگاؤں لوک سبھا سیٹ پر مہاوکاس اگھاڑی کی جانب سے شرد پوار گروپ سے ٹکٹ کے خواہش مند امیدوار آصف شیخ رشید نے اس ضمن میں آج دھولیہ کلکٹر آفس پہنچ کر دھولیہ لوک سبھا چناؤ لڑنے کی مکمل معلومات، قانونی پروسیجر، فارم بھرنے کی تفصیلات، ضمانت دار کی تفصیلات، ضمانت کی رقم، کاغذی کارروائی کی تفصیل اور اس دھولیہ لوک سبھا حلقہ پارلیمنٹ میں ٹوٹل ووٹوں کی تعداد کتنی ہیں؟ ان میں مرد ووٹرس اور خواتین ووٹرس کی تعداد کیا ہیں؟ کس کس اسمبلی حلقہ میں کتنی ووٹ ہیں وغیرہ معلومات آصف شیخ رشید نے کلکٹر آفس کے الیکشن ڈپارٹمنٹ سے حاصل کی ۔اسطرح کی ایک پریس ریلیز آصف شیخ رشید نے جاری کی ۔
 انہوں نے بتایا کہ ہم نے جو معلومات دھولیہ کلکٹر آفس سے لوک سبھا چناؤ کے تعلق سے حاصل کی ہے اسے پارٹی کے ذمہ داروں اور ورکروں کے ساتھ میٹنگ رکھ کر شیئر کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹکٹ کا مطالبہ کیا ہے شرد پوار گروپ کی جانب سے جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر ہم مالیگاؤں شہر و دھولیہ شہر کی عوام اور پارٹی کے افراد سے صلاح مشورہ کے بعد فیصلہ کرینگے ۔اس موقع پر اسلم انصاری، شکیل بیگ ،اخلاق شاہ وغیرہ موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے