مسلمانوں کو رات میں کاروبار کرنے کی سہولت دی جائے، رمضان المبارک میں پولس مسلم دکانداروں کو حراساں نہ کریں


مسلمانوں کو رات میں کاروبار کرنے کی سہولت دی جائے، رمضان المبارک میں پولس مسلم دکانداروں کو حراساں نہ کریں



آگرہ روڈ و شہید عبدالحمید روڈ پر پولس کارروائی کے بعد DYSP تیگبیر سندھو سے سابق MLA آصف شیخ کی ملاقات و میمورنڈم




مالیگاؤں : 18 مارچ (پریس ریلیز) گزشتہ کل سات رمضان المبارک کی شب دیر رات گئے پولس انتظامیہ نے شہر بھر میں دورہ کیا اور پیٹرولنگ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا اس دوران پولس نے شہر کی معروف شاہ راہ آگرہ روڈ اور شہید عبدالحمید روڈ پر کچھ دیر کیلئے دکانوں کا بند کروایا ۔جس کے سبب شہر بھر کے مسلم دکانداروں میں غلط فہمی پھیل گئی کہ آیا پولس انتظامیہ رمضان المبارک میں دکانیں بند کروا رہی ہیں ۔لیکن جب حالات کا جائزہ لیا گیا تو پولس نے لوک سبھا چناؤ کا ذکر ہوتے ہوئے اسے ضابطہ اخلاق کی پاسداری بتایا ۔پولس نے مسلم دکانداروں سے اپنی دکانیں از خود بند کروانے کی اپیل کی تھی ۔اس درمیان مسلمانوں کا مطالبہ یہ رہا ہے کہ انہیں رمضان المبارک کے پورے ماہ میں رات میں کاروبار کرنے کی سہولت دی جائے ۔اس ضمن میں رات سے ہی دکانداروں اور پولس انتظامیہ تال میل بناتے ہوئے آصف شیخ رشید نے آج پھر پولس انتظامیہ سے سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔اس ضمن میں شہر کے ڈی وائے ایس پی تیگبیر سندھو سے آصف شیخ نے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا الیکشن کا اعلان ہوا ہے ۔ ضابطہ اخلاق کی پاسداری ہم سب کی سب ذمہ داری ہے ۔ملک کی جمہوریت کا سب سے بڑا تہوار پارلیمنٹ الیکشن ہے لیکن یہ پہلا الیکشن نہیں ہے جو رمضان میں آیا ہے اس سے قبل بھی لوک سبھا الیکشن رمضان المبارک میں آیا ہے اور شہر کی رونق رمضان میں پہلے کی طرح ہی رہتی ہے ۔راتوں کو لوگ عبادت کرتے ہیں، دن میں دھوپ ہونے سے راتوں کو خریداری کرتے ہیں ۔بڑی تعداد میں شیر و بیرون شہر کے مسلمانوں کی آمد ہوتی ہیں اور مسلم دکانداروں کو یہ موقع سال میں ایکبار ملتا ہے اس لئے مسلمانوں کو رات میں دکانیں کھلی رکھنے کی سہولت دی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم قانون جانتے ہیں اس لئے ہمیں ملک کے دستور نے اجازت دی ہے کہ ہم اپنے مذہب کی آزادی پر دئے گئے حقوق کی روشنی میں اپنا تہوار منائے ۔اس لئے ہم لوک سبھا چناؤ کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری بھی کریں گے اور اپنے کاروبار و تہوار کو بھی منائیں گے ۔پولس انتظامیہ اسی تال میل کو برقرار رکھنے کیلئے شہر کے مسلمانوں کو یہ سہولت فراہم کریں ۔اسطرح کا تفصیلی مطالبہ آصف شیخ رشید نے دیا ہے اور میمورنڈم دیکر پولس انتظامیہ سے تعاون کی درخواست کی ہے ۔اس موقع پر اسلم انصاری، شکیل بیگ ،آصف سچ کا سامنا، شکیل پترکار وغیرہ موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے