عزیز کلو اسٹیڈیم میں 25 ہزار اسکوائر فٹ پر انڈور اسٹیڈیم سمیت کئی علاقوں میں گارڈن اور روڈ گٹر کی تعمیر ہوگی
نو کروڑ بیس لاکھ روپے فنڈ کے کاموں کا ورک آرڈر، ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی کی پریس کانفرنس سے مخاطبت
مالیگاؤں : 17 مارچ ( پریس ریلیز ) 4 رمضان المبارک 15 مارچ کی رات کو ہنگامی طور مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے حسین جوان کمپاؤنڈ آگرہ روڈ پر ایک پریس کانفرنس لی، پارلیمنٹ الیکشن کے ضابطہ اخلاق سے پہلے حکومت کی طرف سے جو فنڈ آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی کو ملا میڈیا کے نمائندوں کے سامنے اسکی تفصیلات دیتے ہوئے مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا احسان و کرم ہے نو کروڑ بیس لاکھ روپے کے کاموں کا ورک آرڈر ہوچکا ہے اور ان نو کروڑ بیس لاکھ روپے میں پانچ کروڑ روپے آمدار فنڈ ہے اور چار کروڑ روپے نگر اتھیان، نیوجن سمیتی کا ہے جن کاموں کا ورک آرڈر ہوگیا ہےاور سنگ بنیاد آج کیا گیا ہے ۔ ورک آرڈر ہوۓ کاموں میں عزیز کلو اسٹیڈیم میں 25 ہزار اسکوائر فٹ پر انڈور اسٹیڈیم کی تعمیر ہوگی، اس انڈور اسٹیڈیم میں تمام کھیل کھیلے جاسکتے ہیں اور اسکے باہر جاگنگ ٹریک بنے گا جس پر ہماری ماں بہنیں چہل قدمی کریں گی، انڈور اسٹیڈیم میں والی بال، کبڈی، کھوکھو، باسکٹ-بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، سارا کھیل ہوگا یہ کام پر کل دو کروڑ روپے کا فنڈ لگے گا ماضی میں کچھ لوگ دعویٰ کر رہے تھے یہ ہمارا لایا ہوا فنڈ ہے لیکن کس کا فنڈ ہے اور کون کام کروارہا ہے ۔
اسطرح گٹ نمبر 130 میں پچاس لاکھ روپے کے بجٹ سے جاگنگ ٹریک بنے گا اور مدرسہ کلیتہ الطاہرات کے سامنے گارڈن میں تیس لاکھ روپے سے اسکا وال کمپاؤنڈ سے گارڈن بنے گا جو کارپوریشن کے فنڈ سے ہوگا اور اسکے اندر نیوجن سمیتی سے پچاس لاکھ روپے سے جاگنگ ٹریک لائٹ وغیرہ کی سہولیات پر مشتمل ہمارے کوششوں و فنڈ سے بنے گا، گٹ نمبر 98 مولانا عمرین چوک کے پاس بنارسی گراونڈ کے پاس ایک کروڑ روپے سے گارڈن بنے گا، اور حسن پورہ میں پچاس لاکھ روپے سے سمینٹ کانکریٹ روڈ بنے گی، جو رضا چوک سے لے کرکے مشرقی اقبال روڈ تک ہے وارڈ نمبر 3 میں قباء مسجد والی گلی میں بیس لاکھ روپے سے سمینٹ کانکریٹ روڈ بنے گی، پوار واڑی گٹ نمبر 111/2 اور 111/4، 111/5، 111/6 اور 114 میں دو کروڑ روپے فنڈ سے کام ہونا ہے اور پوار واڑی پولس اسٹیشن کے پاس سمینٹ کانکریٹ روڈ اور سمینٹ کانکریٹ نالہ بنے گا، اسی طرح بسمہ اللہ باغ سروے نمبر 177 اور 118 میں چالیس لاکھ روپے سے سمینٹ کانکریٹ روڈ بنے گی، وارڈ نمبر 18 میں تیس لاکھ روپے سے سمینٹ کانکریٹ روڈ بنے گا، اخترآباد بدلی والی مسجد گلی میں تیس لاکھ روپے سے سمینٹ کانکریٹ روڈ بنے گی، وارڈ نمبر 6 میں صوفیہ مسجد والی گلی میں 30 لاکھ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ بنے گی، آگرہ روڈ سے مدینہ آباد تک بیس لاکھ روپے بجٹ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ بنے گی، اور آگرہ روڈ سے سورج سائزنگ تک سمینٹ کانکریٹ روڈ بنے گی، ایک کروڑ روپے فنڈ سے ایل ای ڈی لائٹ و پول کا کام ہوگا جو نورنگ کالونی سے پوار واڑی تک اور مدرسہ ملت سے فارمیسی کالج تک اور چندن پوری سے موہن بابا نگر تک 120 واٹ کا ایل ای ڈی لائٹ و پول لگے گا، یہ سب بڑے لائٹ ہیں اور اچھے و زیادہ روشنی والے، وارڈ نمبر 4 گٹ نمبر 141/2 میں لطیف خان کے گھر سے اوشیال میڈیکل تک سمینٹ کانکریٹ روڈ و نالہ ہے تیس لاکھ روپے سے تعمیری کام انجام دیا جائے گا، اسطرح تقریباً نو کروڑ بیس لاکھ روپے فنڈ سے یہ 14 کام ہونے ہیں، جسکا افتتاح آپ لوگوں کے سامنے کر رہے ہیں۔
یہ سب کام کے ورک آرڈر ہوچکے ہیں کام اپنے اپنے وقت پر ان شاءاللہ ضرور ہوگے کارپوریشن کے انڈر گراونڈ گٹر کی جہاں جہاں کام نہیں ہونگے وہاں پر ہم جلد ہی کام شروع کر دیں گے کمشنر سے بات چیت ہورہی ہے ہم نے کمشنر سے کہا ہے کہ جہاں ہمارے کام ہونا ہے وہاں انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر اور پینے کے پانی کی پائپ لائن کا کام پرئریٹی پر جلدی سے مکمّل کروایا جائے، تاکہ ہمارا کام جلد شروع ہوسکے، اور کسی قسم کی دشواری کا سامنا نا کرنا پڑے، اللہ کا احسان ہے ہم سے کام لے رہے ہیں اور ان شاءاللہ آنے والے دنوں میں بڑے بڑے کام ہونگے مگر جن کاموں کا ورک آرڈر نہیں ہوا ہے اسکے تعلق سے بات نہیں کریں گے جب ورک آرڈر ہوگا ہم پریس کانفرنس لیں گے اور آپ کے ذریعے شہر کی عوام تک پہنچائیں گے منسٹر دادا بھسے نے کل پورے تعلقہ میں آٹھ سو کروڑ روپے کے کاموں کا افتتاح کیا ہے وہ حکومت کے وزیر ہے ناسک کے پالک منتری بھی ہے انکی وجہ سے مالیگاؤں کو کافی فائدہ ہورہا ہے مَیں ایسا مانتا ہوں کہ اسوقت مالیگاؤں کی تاریخ میں پہلے اتنا کام نہیں ہوا جتنا منسٹر دادا بھسے کی وجہ سے ہورہا ہے ایک اسٹے کے سوال پر آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ آج مَیں نے کمشنر کو جامع مسجد میں بلاکرکے مَیں نے یہ بات کہی ہے کہ ندی کے اُس پار آپکے اسٹے ہونے کے باوجود کام جاری ہے ہم آپ کی بے عزتی نہیں کرنا چاہتے ہیں اسٹے کے بعد ہم لوگ بھی کام کرتے رہے، اس لیے ہم یہ چاہتے ہیں کہ آپ خود ہی اس اسٹے آرڈر کو اٹھالے، تاکہ کام کرنے میں آسانی ہو اور کام پایہ تکمیل تک پہنچ جائے، اس پریس کانفرنس کے موقع پر، یوسف الیاس، اطہر حسین اشرفی، شبیر پہلوان، ذوالفقار احمد ذلو سیٹھ، عیدی امین، حافظ عبداللہ فیصل، محمد حسین انصاری م، تنویر کارپوریٹر، ڈاکٹر ارشد، ندیم مولانا، سلمان انیس کمال، اسحاق ابراہیم، واحد نوری، عبدالخالق سپرنشاط، کلیم مقادم، حامد حسین، وغیرہ موجود تھے.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com