مہاراشٹر کے ان 18 افراد پر لوک سبھا چناؤ لڑنے کی پابندی، الیکشن کمیشن نے لسٹ جاری کی
ممبئی :17 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے نااہل امیدوار کی فہرست جاری کردی۔ جس میں مہاراشٹر کے کل 18 لوگ شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ایسے افراد کی فہرست جاری کر دی ہے جنہیں انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔اس لیے یہ لوگ لوک سبھا الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔اس فہرست میں ناسک ضلع کے دو افراد شامل ہیں۔ان میں گووندا امبر بورالے (ناندگاؤں اسمبلی حلقہ ناسک)اواد مہیش جھنجر (ناسک مشرقی اسمبلی حلقہ ناسک) شامل ہیں۔
ملک بھر میں انتخابی قواعد پر پورا اترنے والا الیکشن لڑ سکے گا۔ لیکن، ریاست میں یہ 18 نااہل لوگ لوک سبھا الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔وہ اس سے قبل جن انتخابات میں حصہ لے چکے تھے ان کے اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر کمیشن نے انہیں نااہل قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ملک بھر سے نااہل لوگوں کی فہرست کا اعلان کیا ہے جس میں مہاراشٹر کے 18 افراد شامل ہیں۔
ان 18 افراد کو نااہل قرار دیا گیا ہے
گووندا امبر بورالے (نندگاؤں اسمبلی حلقہ ناسک)
اواد مہیش جھنجر (ناسک مشرقی اسمبلی حلقہ ناسک)
سمیت پانڈورنگ بارسکر (چاندیوالی اسمبلی حلقہ ممبئی)
برجیش سریندر ناتھ تیواری (چاندیوالی اسمبلی حلقہ ممبئی)
محمد عمران قریشی (چاندیوالی اسمبلی حلقہ ممبئی)
گائیکواڑ دنکر دھروجی (جنتور اسمبلی حلقہ پربھنی)
امر شالکرام پانڈے (امگاؤں اسمبلی حلقہ گونڈیا)
امیش کمار مول چند سروٹے (امگاؤں اسمبلی حلقہ گونڈیا)
دیپک چندر بھان گاڈے (امبرناتھ اسمبلی حلقہ تھانے)
نریندر دھرما پاٹل (سالونکھے) (سندھ کھیڑا اسمبلی حلقہ دھولیہ)
مدثر الدین علیم الدین (ناندیڑ جنوبی اسمبلی حلقہ ناندیڑ)
پانڈورنگ تولابہ وانے (لوہا اسمبلی حلقہ ناندیڑ)
حبیب الرحمن خان (بھیونڈی مشرقی اسمبلی حلقہ تھانے)
مہندر راجندر بوراڈے (بیڈ اسمبلی حلقہ بیڈ)
محمد سراج محمد اقبال (مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ ممبئی)
وشال دتا شندے (کنوت اسمبلی حلقہ ناندیڑ)
عمران بشر (ناندیڑ شمالی اسمبلی حلقہ ناندیڑ)۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com