نتیش رانے پر ملک سے غداری کا مقدمہ درج کیا جائے، رانے کے متنازعہ بیان کے پس پشت سیاست کارفرما



نتیش رانے پر ملک سے غداری کا مقدمہ درج کیا جائے، رانے کے متنازعہ بیان کے پس پشت سیاست کارفرما


مالیگاؤں کا مسلمان سچا ہندوستانی ہے، بے بنیاد الزامات لگا کر نتیش رانے ہندو مسلم فساد بھڑکانا چاہتے ہیں 


ہندو مسلم ایکتا منچ کی جانب سے نتیش رانے کی مذمت، دادا بھسے و وزیر داخلہ سے مطالبہ، رانے پر کارروائی کی جائے 


مالیگاؤں : 6 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) ایم ایل اے نتیش رانے کے بیان کی ہندو مسلم ایکتا منچ کی جانب سے مذمت کرتے ہوئے اس کے بیان کے پیچھے سیاسی سازش کو کارفرما بتایا گیا ہے ۔اس ضمن میں آج گاندھی مجسمہ پر ایک علامتی احتجاج بھی کیا گیا ۔اس موقع پر نکھل پوار نے کہا کہ مالیگاؤں سے 600 کلو میٹر دور رہنے والے نتیش رانے مالیگاؤں کو منی پاکستان کہہ رہے ہیں جو کہ من گھڑت اور بے بنیاد ہے ۔ہمارے اس بیان کی مذمت کرتے ہیں ۔نکھل پوار نے کہا کہ نتیش رانے کے بیان کے پیچھے ایم پی الیکشن کی سیاست کارفرما ہے ۔نکھل پوار نے کہا کہ نتیش رانے بولتا ہے کہ میرا باس ساگر بنگلے پر بیٹھا ہے ۔مالیگاؤں منی پاکستان ہے۔مالیگاؤں میں جہادی کارروائی چل رہی ہیں ۔نکھل پوار نے کہا کہ ساگر بنگلے میں بیٹھا شخص نااہل ہے کیا ۔نتیش رانے جس طرح بیان دے رہا ہے اس سے لگتا ہے کہ ریاست کے ہوم منسٹر کو روزانہ پورے مہاراشٹر کے شہروں کی رپورٹ جاتی ہیں اور وہ ہوم منسٹر دیویندر فرنویس ہے ۔میں دیویندر فرنویس سے پوچھتا ہوں کہ تمھارا چیلا نتیش رانے خود تمھارے اوپر سوال اٹھا رہا ہے کہ آپ کو کچھ علم نہیں ۔اس لئے وزیر داخلہ دیویندر فوری طور پر راضی نامہ دیں ۔نکھل پوار نے کہا کہ مالیگاؤں شہر کی تہذیب یہ رہی کہ یہاں کے ہندو مسلم اتحاد سے زندگی گزارتے آئے ہیں ۔2001 کے فساد کے بعد مالیگاؤں میں دو بم دھماکے ہوئے، ملک و ریاست کئی فساد ہوئے لیکن مالیگاؤں میں ہندو مسلم اتحاد باقی رہا ۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے دور میں بھی ہندو مسلم اتحاد کے ساتھ رہے ۔ایکدوسرے کے سکھ دکھ میں برابر شریک رہے ۔اس کورونا کے دور میں دھولیہ کے رکن پارلیمنٹ سبھاش بھامرے نے بھی کہا تھا کہ دھولیہ میں مالیگاؤں کے لوگوں کو آنے سے روکو تب بھی مسلم بھائیوں نے آگے بڑھ کر ہندو مریضوں کی تیمار داری کی ۔بم بلاسٹ کے دوران ہندو بھائیوں نے مسلم مریضوں کو خون دیا ۔عید دیوالی، گنپتی، رتھ یاترا کے موقع پر ہندو مسلم اتحاد کے ساتھ مناتے ہیں ۔

نکھل پوار نے کہا کہ ہم مالیگاؤں شہر کے رابطہ وزیر دادا بھسے اور ریاست کے وزیر داخلہ دیویندر فرنویس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مالیگاؤں میں فساد کروانے کی کوشش نتیش رانے کررہا ہے ۔اس پر ملک سے غداری کا مقدمہ درج کروائیں اور مالیگاؤں شہر و شہر کے مسلمانوں کے بےعزتی کرنے کے الزام میں اس پر فوجداری مقدمہ درج کروائیں ۔نتیش رانے کو مالیگاؤں کی عوام سے معافی مانگنا چاہیے ۔نکھل پوار نے کہا کہ نتیش رانے آپ مالیگاؤں آکر دیکھو یہاں سب جگہ ہندوستان دکھے گا ۔نتیش رانے آپکو غلط معلومات ہے ۔مالیگاؤں کی عوام نے انگریزوں کیخلاف لڑ کر آزادی سے پہلے مالیگاؤں مالیگاؤں میں ہندوستان کا پرچم لہرایا تھا ۔مالیگاؤں میں 158 میں سے 70 مسلم مجاھد آزادی رہے ہیں ۔نتیش رانے سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے ہندو مسلم فسادات بھڑکانے کی کوشش کررہے ہیں ۔نکھل پوار نے مزید کہا کہ نتیش رانے نے جو ویڈیو بتایا وہ بارہ نومبر کا ویڈیو ہے لیکن اس میں پاکستان زندہ باد کے نعرے نہیں لگائے گئے بلکہ ناصر خانہ زندہ باد کے نعرے لگے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے