ابراھیم گانجہ قتل کے الزام میں مسعود گانجہ و یوسف سمیت 5 افراد پر مقدمہ درج ، 2 افراد گرفتار
مالیگاؤں : 6 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) 5 فروری 2024 پیر کی رات ساڑھے 9 بجے کے درمیان رمضانپورہ پولس اسٹیشن کی حدود میں ابراہیم خان عرف ابراہیم گانجہ کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا جس سے شہر بھر میں سنسنی مچ گئی تھی ۔ اس معاملے میں آج رمضانپورہ پولس اسٹیشن سے حاصل تفصیلات کے مطابق مقتول ابراھیم گانجہ والا کے والد اسماعیل خان عیسیٰ خان عمر 56 سال ساکن ناگ چھاپ جھوپڑپٹی گلی نمبر 1 مختار سیٹھ کے گھر کے پاس مالیگاؤں نے رمضانپورہ پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ۔جس کے مطابق انکے بیٹے ابراھیم خان اسماعیل خان عمر 29 سال ساکن ناگ چھاپ جھوپڑپٹی مالیگاؤں نے معسود گانجے والے کا گانجہ پکڑایا تھا اور یوسف چھچڑا کی بیٹی کو بھگا کر اسکے ساتھ شادی رچائی تھی ، اس بات کو لیکر ملزم (1) مسعود گانجے والا ساکن درے گاؤں (2) پاپا فٹنگ ( شیخ توصیف ) مالیگاؤں ، (3) جلال ساکن اخترآباد ، (4) یوسف چھچڑا و اسکا بیٹا (5) ریحان یوسف چھچڑا ساکن دیوی کا ملہ دانش پارک مالیگاؤں نے آواڑی نالہ نمرہ مسجد کے پاس برگ مین نامی اسکوٹر پر جارہے مقتول ابراھیم خان کو ملزمان نے پلاننگ کرتے ہوئے اس پر گولی چلا دی اور گولی سیدھا اسکے سر میں لگی جس کے سبب ابراہیم عرف گانجا کا موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ۔اس معاملے میں رمضانپورہ پولس نے فریادی کی شکایت پر تمام ملزمین کے خلاف 6 فروری کی صبح 4 بجکر 48 منٹ پر گناہ رجسٹر نمبر 22/2024 تعزیرات ہند کی دفعہ 302 ، 506 ، 120 (بی) آرم ایکٹ 3/25 کے تحت مقدمہ درج کر یوسف چھچڑا اور انکے بیٹے ریحان یوسف کو گرفتار کیا ہے۔ دیگر تحقیقات اے پی آئے بڈگجر کررہے ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com