اجیت پوار گروپ ہی اصلی این سی پی، گھڑی نشانی اور نام اجیت گروپ کو، شرد پوار کو بڑاجھٹکا
نئی دہلی: 6( بیباک نیوز اپڈیٹ)اجیت پوار گروپ ہی اصلی این سی پی ہے ۔گھڑی نشانی اور این سی پی کا نام اجیت پوار گروپ کو دیا گیا ہے ۔اسطرح کا فیصلہ آج الیکشن کمیشن نے دیا ہے جس سے شرد پوار کو بڑاجھٹکا لگا ہے ۔تفصیلات کے مطابق این سی پی میں اندرونی انتشار کے بعد پارٹی کے نشان پر شرد پوار گروپ کے ساتھ اجیت پوار کی قیادت والے گروپ نے دعویٰ کیا تھا۔ چنانچہ یہ تنازع الیکشن کمیشن کے پاس گیا اور اس معاملے میں سماعت کے بعد کمیشن نے اب اجیت پوار گروپ کو این سی پی کا نام اور نشان دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
این سی پی کا نام اور نشان اجیت پوار گروپ کو دینے کافیصلہ عین لوک سبھا انتخابات سے قبل آیا ہے ۔ یہ شرد پوار گروپ کے لیے ایک بڑا دھچکا سمجھا جا رہا ہے۔شرد پوار گروپ کو اب انتخابات کا سامنا کرتے ہوئے ایک نئی پارٹی اور نشان کے ساتھ انتخابی میدان میں اترنا ہوگا۔
دوسری جانب آج اجیت دادا پوار این سی پی کے وزراء کی ہنگامی میٹنگ طلب کرینگے ۔وہیں شرد پوار گروپوں اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرینگے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ آنے والے دنوں میں سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے؟
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com