ساڑھے چھ لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے ملازم گرفتار ، سمینٹ روڈ کے بل کی منظوری کیلئے 20 فیصد کمیشن کا مطالبہ مہنگا پڑا
ناسک : اکل کوا پنچایت سمیتی کے گرام سیوک منوج پاورا اور ایک نجی شخص لال سنگھ سمجی وساوے انسدادِ رشوت ستانی محکمہ کے جال میں چھ لاکھ 47 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے پکڑے گئے۔
اس ضمن میں اے سی بی کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق شکایت کنندہ کی بیوی 2016 سے 2020 تک گاؤں پنچایت سندوری، تعلقہ اکل کوا کی سرپنچ تھی۔ اس کے بعد گورنمنٹ کے ایڈمنسٹریٹر گرام پنچایت پر کام کر رہے تھے۔ اس مدت کے دوران، شکایت کنندہ اور اس کے دیگر ساتھیوں نے گرام پنچایت کے منظور شدہ مختلف آٹھ قسم کے کام جیسے کہ سڑک کنکریٹنگ، پیور بلاک کی تنصیب کو گرام پنچایت سندھوری کے تحت منظور کیا ہے۔ مذکورہ کاموں کی تکمیل کے بعد گرام پنچایت سندھوری کے بینک اکاؤنٹ میں حکومت کی جانب سے 32 لاکھ 34 ہزار روپے کاموں سے متعلق بل موصول ہوئے ہیں۔ مذکورہ ملزمان سرکاری ملازم اور ایک نجی آدمی نے مذکورہ کاموں کے بل کے چیک کی ادائیگی کے عوض 32لاکھ 34ہزار کی رقم کا بیس فیصد یعنی 6لاکھ 47ہزار رشوت طلب کی اور یہ رقم قبول کر لی جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com