نتیش رانے کا پھر متنازعہ بیان ،مالیگاؤں منی پاکستان، آصف شیخ سابق ایم ایل اے یا پاکستانی ایجنٹ؟
مالیگاؤں کی عوام سے معافی نہیں مانگو گا، میرے پاس ثبوت ہیں، آصف شیخ کی قانونی نوٹس کا جواب دیا جائے گا :رانے
مالیگاؤں : 6 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کو لیکر نتیش رانے آئے دن متنازعہ بیان دیکر شہر کی گنگا جمنا تہذیب کو ملیا میٹ کررہے ہیں اور سنگین الزامات لگا کر مالیگاؤں کی پورے ملک میں بدنامی کررہے ہیں ۔نتیش رانے کے اس بیان کیخلاف آصف شیخ رشید نے قانونی نوٹس روانہ کیا ۔اس کے جواب میں آج نتیش رانے نے ایک پریس کانفرنس سے کہا کہ آصف شیخ سابق ایم ایل اے ہیں یا پاکستانی ایجنٹ ہیں؟ یہ سمجھنے کا وقت آگیا ہے ۔نتیش رانے نے کہا کہ مالیگاؤں میں منی پاکستان کا نعرہ لگتا ہے تو اسے منی پاکستان کہا جائے گا ۔انہوں نے پھر الزام لگایا کہ بجلی چوری کی ریکوری شروع ہوگئی ہیں ۔بی جے شیکھر پاٹل اور دیویندر فرنویس کے احکامات پر عمل شروع ہوگیا ہے مالیگاؤں سے جہادی لوگ بجلی چراتے ہیں اب ان سے ریکوری کی جارہی ہیں ۔نتیش رانے نے کہا کہ مالیگاؤں مہاراشٹر کا شہر ہے یہاں ہندوستان زندہ باد کے نعرے لگیں گے ۔نتیش رانے نے کہا کہ آصف شیخ رشید کی قانونی نوٹس پر میں معافی نہیں مانگو گا ۔انہوں نے میرے پاس ثبوت ہے جو میں نوٹس کے جواب میں دونگا ۔نتیش رانے کے ایک بار پھر متنازعہ بیان پر مالیگاؤں کی سیاسی و سماجی شبیہ پر حرف آگیا ہے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ مالیگاؤں شہر کے لیڈران نتیش رانے کیخلاف آواز بلند کریں گے یا نہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com