درے گاؤں شیوار میں فائرنگ، ابراہیم عرف ابراہیم گانجا کا مرڈر! موقع واردات پر ایڈیشنل پولس و ڈی وائے ایس پی پہنچے، تحقیقات جاری


درے گاؤں شیوار میں فائرنگ، ابراہیم عرف ابراہیم گانجا کا مرڈر! موقع واردات پر ایڈیشنل پولس و ڈی وائے ایس پی پہنچے، تحقیقات جاری 




مالیگاؤں : 5 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہر میں ان دنوں غنڈہ گردی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے پولس انتظامیہ غنڈہ عناصر پر سخت کارروائی کررہی ہیں اس کے باوجود بھی غنڈہ عناصر کے حوصلے بلند ہیں اور وہ قانون کو ہاتھ میں لیکر کھلے عام غنڈہ گردی کررہے ہیں ۔اس ضمن میں آج ایک سنسنی خیز خبر سامنے آئی کہ درے گاؤں شیوار گٹ نمبر 117 کے پاس محمد ابراہیم نامی شخص پر فائرنگ کردی گئی جس میں ابراہیم کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ابراہیم کو سر میں گولی ماری گئی ہے ۔موقع واردات پر مالیگاؤں شہر کے ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی ،ڈی وائے ایس پی تیگبیر سندھو ،عائشہ نگر پولس ، رمضان پورہ اور پوار واڑی پولس اسٹیشن کے پی آئی سمیت بھاری پولس موجود تھی ۔پنج نامہ کیلئے کارروائی جاری ہے ۔ابراہیم عرف ابراہیم گانجا کو گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے ۔اس ضمن میں پولس قتل کی وجہ اور قاتل کا پتہ لگانے کی کیلئے جانچ کررہی ہے ۔رات دیر گئے مقدمہ درجے کرنے کی کارروائی جاری ہے ۔اس قتل سے شہر میں سنسنی ہائی جارہی ہیں ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے