ڈی وائے ایس پی تیگبیر سندھو کی رہنمائی میں آزاد نگر پولس کی کارروائی ، نشہ آور گولیاں فروخت کرنے والے دو افراد گرفتار

(فائل فوٹو) 

ڈی وائے ایس پی تیگبیر سندھو کی رہنمائی میں آزاد نگر پولس کی کارروائی ، نشہ آور گولیاں فروخت کرنے والے دو افراد گرفتار



مالیگاؤں : 2 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولس انیکیت بھارتی اور  سٹی سب ڈویژن کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولس تیگبیر سنگھ سندھو کی رہنمائی میں پولس انسپکٹر سدھیر پاٹل اور آزاد نگر پولس اسٹیشن کے آفیسر انچارج راجندر سانپ، اسسٹنٹ انسپکٹر آف پولس، راجندر کولی،گایکواڑ، نکوڈے نے غیرت قانونی کاروبار کے خلاف کارروائی انجام دی ۔پولس کی جانب سے فراہم کردہ پریس ریلیز کے مطابق یکم فروری کو ڈی وائے ایس پی پولیس تیگبیر سنگھ سندھو کی رہنمائی میں آزاد نگر پولس اسٹیشن کے انچارج افسر راجندر سانپ کو اطلاع ملی کہ شاہ رخ شیخ مشتاق نامی شخص خلیل شیٹھ سائزنگ کی دیوار کے قریب ہلال چوک کو جانے والی سڑک کے ساتھ غیر قانونی طور پر منشیات کی(بوتلوں) کی فروخت کررہا ہے جو کہ انسانی ذہن کو متاثر کرتی ہیں اور نشہ میں مبتلا کرتی ہے ۔ایسی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد مذکورہ پولس عملہ نے تمام قانونی کارروائی کرتے ہوئے موصولہ اطلاع کے مطابق چھاپہ مارا اور شبیر نگر، مین روڈ سیلانی چوک، مالیگاؤں سے جب اسے حراست میں لیا گیا تو اس کے پاس 920/- روپے کی ملکیت کی 10 الپرازولم گولیاں عرف کتا گولیاں  ایک بوتل میں ملی اسی طرح 15 گولیوں کی بوتل سے کل 150 گولیاں، 4 کوڈین کی بوتلیں ہائی گئی ۔اس معاملے میں آزاد نگر پولس اسٹیشن گناہ رجسٹرڈ نمبر 25/2024 نشہ آور ادویات اور سائیکو ٹراپک مادے شامل کرنے، این ڈی پی ایس 1985 کی دفعہ 22، کوڈ 328، 276 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور شاہ رخ شیخ مشتاق کو مذکورہ جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ اس نے مذکورہ کتا گولی کے باکس اور بوتل اشفاق محمد فاروق عرف گلاب، رہائش تین قندیل، موجودہ رہائش دیدہ کالونی نئی تہذیب ہائی اسکول کے پاس سے لی تھی۔ اسے بھی مذکورہ جرم کے الزم میں گرفتار کیا گیا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے