مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے امراضِ ٹی بی سے نجات سوسائٹی میں سپروائزر عہدہ کیلئے بھرتی، خواہش مند امیدوار عریضہ کریں
مالیگاؤں : (نامہ نگار) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے امراض ٹی بی سے نجات سوسائٹی میں مان دھن طرز پر بھرتی کی جارہی ہے ۔اس ضمن میں ایک اشتہار کارپوریشن شائع کیا ہے جس میں دی گئی تفصیلات کے مطابق مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن (.N.H.M.S) پروگرام کے تحت حکومت مہاراشٹر کے رہنمایانہ ہدایت کے تحت معاہدہ طرز پر مان دھن کی طرز پر ڈائس پلس ٹی بی، ایچ آئی وی ، سپروائزر عہدہ پر مورخہ 29 جنوری سے پانچ فروری کی شام پانچ بجے تک عریضہ طلب کر کے بھرتی مرحلہ مکمل کرنا ہے۔ اس کے لئے خواہش مند امیدوار کو چاہئے کہ اپنا عریضہ دفتری اوقات میں ( صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک ) تعطیل کے دن چھوڑ کر شہر ٹی بی امراض مرکز میں گیٹ کے پاس، پرانی عمارت ، مالیگاؤں میومیپل کار پوریشن ، مالیگاؤں میں بذریعہ پوسٹ یا انفرادی طور پر پیش کریں۔ماہانہ تنخواہ 20 روپیہ مختص کی گئی ہے ۔اس عہدہ کیلئے ایک اسامی پر کرنا ہے جسکی آخری تاریخ پانچ فروری ہے ۔لہذا خواہش مند امیدوار فوری طور پر عریضہ کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com