موسم پل پر واقع ایک بیئر بار میں ٹھیکہ داروں سے 6 فیصد کمیشن وصول کیا جارہا ہے، آصف شیخ کا الزام


موسم پل پر واقع ایک بیئر بار میں ٹھیکہ داروں سے 6 فیصد کمیشن وصول کیا جارہا ہے، آصف شیخ کا الزام 


خصوصی اور جنرل فنڈ کے تمام ٹینڈر کی اینٹی کرپشن بیورو سے جانچ کی جائے، وزیر داخلہ دیویندر فرنویس سے آصف شیخ رشید کا مطالبہ


میونسپل کارپوریشن میں بدعنوانی، دادا گیری اور لوٹ مار عروج پر، ٹینڈر مافیا کی دھمکیاں قانون کے خلاف 


مالیگاؤں : 2 فروری (پریس ریلیز) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں گزشتہ ایک سال میں حکومت اورجنرل فنڈ سے نکالے گئے ٹینڈر کے عمل کی اینٹی کرپشن بیورو کے ذریعے انتہائی باریک بینی سے جانچ کی جائے ۔اسطرح کا مطالبہ آصف شیخ رشید نے کیا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے دس سال قبل اقتدار سنبھالتے ہی پورے ملک  میں سرکاری ٹینڈر کے عمل میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے رہنما خطوط اور احکامات دیے ہیں۔ اس میں آن لائن ٹینڈر کا عمل بھی شامل ہے۔ لیکن گزشتہ 1 سال سے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن سرکاری فنڈ کے ساتھ ساتھ جنرل فنڈ سے ٹینڈرز طلب کر رہی ہے اور ان تمام ٹینڈروں کو مینیج کیا جا رہا ہے اور صرف 3 ٹینڈر ہی طلب کئے جا رہے ہیں اور یہ سب سیاسی لیڈروں کے دباؤ میں ہو رہا ہے۔ آصف شیخ نے نائب وزیر اعلیٰ و وزیر داخلہ دیویندر فرنویس کو مطالباتی مکتوب لکھتے ہوئے الزام لگایا کہ مالیگاؤں شہر کے پنچ گنگا بیئر بار موسم پل پر بیٹھ کر ہر مینیج ٹینڈر ہولڈر سے 6 فیصد وصول کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ٹینڈر کے عمل میں 3 سے زائد ٹینڈر موصول ہونے پر چوتھے ٹینڈرس کو نہیں کھولا جاتا اور چوتھے ٹینڈر ہولڈر کو ہراساں اور پریشان کیا جاتا ہے۔ آصف شیخ نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ جیسے پروفیسر رضوان خان نے شاہد انصاری دھولیہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی، اس سے دیگر ٹھیکہ داروں میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ کیونکہ شاہد انصاری نے ایک ٹینڈر کے عمل میں حصہ لیا تھا اور پروفیسر نے انہیں ٹینڈر کے عمل سے اپنی درخواست واپس لینے کو کہا تھا۔ رضوان خان کہہ رہا تھا۔ مذکورہ واقعہ کے حوالے سے پولیس انتظامیہ میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔لیکن قلعہ پولس اسٹیشن کے پولس انسپکٹر نے مذکورہ سنگین واقعہ کا کوئی نوٹس لئے بغیر سادہ این سی آر درج کر لیا ہے۔ اس کی وجہ بھی سیاسی دباؤ ہے۔ ٹینڈر کے عمل میں مذکورہ بالا بدعنوانی میں حال ہی میں ٹرانسفر ہوئے میونسپل کمشنر بھالچندر گوساوی، سٹی انجینئر کیلاش بچھاؤ اور ٹینڈر کمیٹی کے چیئرمین جگتاپ شامل ہیں اور اس معاملے میں بڑے پیمانے پر مالی لین دین ہو رہا ہے۔ اور سیاسی قائدین کے دباؤ کی وجہ سے کارپوریشن میں سرکاری فنڈ اور جنرل فنڈ میں کروڑوں روپے کی بدعنوانی ہوئی رہی ہیں۔

جبکہ ایک حکومتی سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ٹینڈر کے عمل میں حصہ لینے والے ٹینڈر ہولڈر اپنے ٹینڈر واپس نہیں لے سکتے ہیں، وہیں میونسپل کارپوریشن میں مقابلہ کرنے والے ٹینڈر ہولڈروں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور ان سے تحریری فارم لے کر ٹینڈر کے عمل سے باہر کیا جا رہا ہے۔لہٰذا آپ دیویندر فرنویس سے گزارش ہے کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں گزشتہ ایک سال کے دوران حکومت اور جنرل فنڈ سے ٹینڈر پروسیجر کے تحت حاصل ہونے والے تینوں ٹینڈرز کی اینٹی کرپشن بیورو کے ذریعے مکمل جانچ کرائی جائے۔آصف شیخ نے اس مکتوب کی ایک کاپی  مآب سپرنٹنڈنٹ آف پولس ناسک اور مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کمشنر کو بھی دیا ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے