اشوک چوہان نے اسمبلی اسپیکر سے ملاقات کی ، کانگریس سے استعفیٰ کی باز گشت، سیاسی گلیاروں میں نئی بحث
ممبئی : 12 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ و کانگریس پارٹی کے لیڈر اشوک راؤ چوہان نے آج صبح مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر راہل نارویکر سے ملاقات کی ۔اس ملاقات کے بعد سے سیاسی گلیاروں میں نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ اشوک چوہان اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینگے، شاید اسی لئے انہوں نے اسپیکر سے ملاقات کی ۔اس ملاقات میں کیا بات چیت ہوئی یہ ابھی سامنے نہیں آیا ۔میڈیا ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق اشوک چوہان نے اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر سے وقت بھی نہیں طلب کیا تھا ۔یہ ملاقات اچانک بتائی جارہی ہیں وہیں دوسری طرف گزشتہ کئی دنوں سے اشوک چوہان کے تعلق سے ناندیڑ کے سوشل میڈیا گروپ پر خبریں وائرلیس ہورہی ہیں لیکن اشوک چوہان نے کہا کہ ہمیشہ میرے تعلق سے کچھ نہ کچھ بات چلائی جاتی ہیں، جبکہ انہوں نے ابھی تک اسپیکر سے ملاقات کا خلاصہ پیش نہیں کیا ہے ۔یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اشوک چوہان گزشتہ کئی دنوں سے کانگریس سے ناراض ہیں اور وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ جانے کی تیاری کررہے ہیں ۔اس معاملے میں بھی اشوک چوہان نے تفصیل پیش نہیں کی ہے ۔البتہ بی جے پی لیڈران اشوک چوہان سمیت کئی کانگریسی ایم ایل اے کو اپنی پارٹی میں شامل کرنے کا دعوے کررہے ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com