نل پٹی ہاف گھر پٹی معاف، اسکولوں کا نقشہ بدل جائے گا، عام آدمی پارٹی کا دعویٰ، پارلیمنٹ چناؤ میں مہاوکاس اگھاڑی کو حمایت



نل پٹی ہاف گھر پٹی معاف، اسکولوں کا نقشہ بدل جائے گا،  عام آدمی پارٹی کا دعویٰ، پارلیمنٹ چناؤ میں مہاوکاس اگھاڑی کو حمایت 


کارپوریشن چناؤ میں عام آدمی پارٹی کو اقتدار دیا جائے ، مالیگاؤں کی ترقی کیلئے کو تبدیلی کی ضرورت ہے، پریس کانفرنس سے مخاطبت



مالیگاؤں : 11 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں کارپوریشن حدود میں عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے عام آدمی پارٹی الطاف کرانہ والے کی قیادت میں ایکٹیو نظر آرہی ہے اور اس سلسلے میں اسکول نمبر 14 کی نئی عمارت کی منظوری و مضافات میں پانی سپلائی کرنے کیلئے پائپ لائن کی تنصیب کروانے و شہر میں خستہ حال راستوں کی تعمیر کیلئے کمشنر سے نمائندگی کی گئی ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار آج اردو میڈیا سینٹر میں منعقدہ عام آدمی پارٹی کی پریس کانفرنس سے الطاف کرانہ والا نے کیا ۔اسی طرح جلگاؤ‍ں شہر عام آدمی پارٹی کی صدر امریتا میڈم نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں مالیگاؤں دھولیہ سیٹ سمیت مہاراشٹر میں عام آدمی پارٹی مہاوکاس اگھاڑی کے منتخب امیدوار کی حمایت کریگی ۔اسی طرح مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ اپنے دم پر پوری طاقت سے لڑیگی ۔امریتا میڈیم نے کہا کہ اگر مالیگاؤں کارپوریشن میں عام آدمی پارٹی کو اقتدار ملتا ہے تو ہم گھر پٹی معاف اور نل پٹی ہاف کردینگے ۔انہوں نے کہا کہ کیجریوال کی طرح پرائمری اسکولوں کا نقشہ بدل دیا جائے گا ۔موصوفہ نے کہا کہ مالیگاؤں کی عوام تبدیلی چاہتی ہیں ہم چاہتے ہیں کہ اس بار عام آدمی پارٹی کو موقع دیں تاکہ ہم مزید کام کاج کرتے ہوئے شہر کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکے ۔اس موقع پر الطاف شیخ، فاطمہ شیخ سمیت جلگاؤ‍ں ناسک مالیگاؤں کے مرد و خواتین پریس کانفرنس میں موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے