استعفیٰ کے بعد سیاسی پارہ تیز، وزیر اعلی اشوک چوہان کے ساتھ کانگریس کے 13 ایم ایل اے بھی بی جے پی میں شامل ہوں گے!!! نام سامنے آگئے
ممبئی : 12 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ)موسم گرما کے آغاز سے قبل ہی مہاراشٹر کا سیاسی ماحول گرما گیا ہے ۔کانگریس کے سینئر لیڈر بابا صدیقی کے بعد سابق وزیر اعلی اشوک چوان نے آج ایم ایل اے کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اس سے کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔اشوک چوہان کے استعفیٰ کے بعد کانگریس کو مزید جھٹکا لگنے جارہا ہے ۔اشوک راؤ چوہان کے ساتھ کون سے ایم ایل اے کانگریس چھوڑنے جا رہے ہیں اس کی بحث اب شروع ہو گئی ہے۔ان 13 ایم ایل اے کے نام منترالیہ کی گلیوں میں بازگشت کررہے ہیں ان میں وجئے وٹڈی وار، وشواجیت کدم، امیت دیش مکھ اور دھیرج دیش مکھ، سشیل کمار شندے کی بیٹی پرنیتی شندے، اسلم شیخ، ایم ایل اے جیتیش انتا پورکر، سریش ورپودکر، وکاس ٹھاکرے، کیلاش گورنتیال، سنجے جگتاپ اور دیگر بڑے لیڈر شامل ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ یہ تمام لوگ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوں گے۔
ساتھ ہی سابق ایم پی بھاسکر راؤ پاٹل کھٹگاؤںکر، سابق وزیر ڈی.پی۔ساونت، ایم ایل اے رمیش باگوے،ہنومنت بیتموگریکر، امین پٹیل، سولابھا کھوڈک، امیت جنک اور دیگر لیڈران بھی کانگریس چھوڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ناندیڑ ساؤتھ سے کانگریس ایم ایل اے موہن ہمبردے، ہدگاؤں سے کانگریس ایم ایل اے مادھو کھائیباگاؤنکر چوہان کی حمایت میں ایم ایل اے سے استعفیٰ دے دیں گے۔
منترالیہ کی گلیاروں سے یہ بھی خبر سامنے آرہی ہیں کہ اگر اسلم شیخ سمیت کچھ ایم ایل ایز کو بی جے پی میں شامل ہونے میں مشکل پیش آتی ہے تو وہ ایم ایل ایز کے اجیت پوار کی این سی پی میں شامل ہونے کا امکان بتایا جارہا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com