نتیش رانے کو قانونی نوٹس روانہ کرنے کی تیاری ، مالیگاؤں کو بدنام کرنے کی سازش برداشت نہیں کی جائے گی


نتیش رانے کو قانونی نوٹس روانہ کرنے کی تیاری ، مالیگاؤں کو بدنام کرنے کی سازش برداشت نہیں کی جائے گی


مالیگاؤں کو مِنی پاکستان کہنے پر کیا ایم ایل اے کو شرم نہیں آتی ؟اسمبلی میں جواب دینے کی بجائے یوٹیوب پر بیان دینا کافی نہیں


  مفتی اسمٰعیل، دادا بھسے اور نتیش رانے کی ملی بھگت،ہندو مسلم کی سیاست کارفرما تو نہیں؟ آصف شیخ کا الزام


بجلی چوری کرنے والے 7100 صارفین صرف مسلمان، یا پھر ہندو بھی ہیں، یہ شہر محب وطن اور مجاھدین آزادی کا شہر ہے



مالیگاؤں : یکم فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) نتیش رانے کے متنازعہ بیان پر ایک بار پھر مالیگاؤں میں ہنگامہ برپا ہوگیا ہے ۔ممبئی سے آکر بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی نتیش رانے مالیگاؤں کے نام متنازعہ بیان دیکر ماحول کو پراگندہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور انکے خلاف اب تک کوئی قانونی و جوابی کارروائی نہیں کی جارہی ہیں ۔ایوان اسمبلی میں اور ایوان کے باہر بھی نتیش رانے اشتعال انگیز بیانات دیکر مالیگاؤں کی سیکولر شبیہ کو مسخ کررہے ہیں اور شہر کے رکن اسمبلی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی اسمبلی میں آواز بلند کرنے اور نتیش رانے کا جواب دینے کی بجائے یوٹیوب پر بیان بازی کر شہریان کو گمراہ کررہے ہیں جو کہ مناسب نہیں ہے ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار آج آصف شیخ رشید نے میڈیا کو دیا ۔انہوں نے کہا کہ نتیش رانے آئے دن مالیگاؤں کو لیکر لینڈ جہاد، لو جہاد، قلعہ جھوپڑپٹی ،بجلی چوری اور منی پاکستان جیسے سنگین الزامات لگا کر بدنام کررہے ہیں اور شہر کے دونوں ایم ایل مفتی اسماعیل اور دادا بھسے خاموش ہیں، کیوں؟ آصف شیخ نے الزام لگایا کہ دنوں ایم ایل اے اور نتیش رانے کی ملی بھگت تو نہیں ہے کہ ہندو مسلم اتحاد کو پارہ پارہ کیا جائے اور اپنا ووٹ بینک سیدھا کیا جائے ۔کیوں دادا بھسے اور مفتی اسماعیل اسمبلی میں نتیش رانے کا جواب نہیں دیتے؟ آصف شیخ نے نتیش رانے کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہر مالیگاؤں ہندو مسلم سکھ عیسائی اتحاد کا گہورا ہے ۔اس شہر کے ہندو مسلم بالخصوص مسلمانوں نے، علماء کرام نے جنگ آزادی میں اپنا خون بہایا ہے۔یہ شہر مجاھدین آزادی کا شہر ہے ۔مالیگاؤں کے لوگ محب وطن سچے ہندوستانی ہیں ۔مالیگاؤں کو منی پاکستان کہنا غیر قانونی ہے ۔اس لئے ہم نے نتیش رانے کو قانونی طور پر نوٹس روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد ہی مالیگاؤں کو بدنام کرنے اور متنازعہ بیان دینے کے معاملے میں انہیں قانونی نوٹس روانہ کی جائے گی ۔آصف شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں شہر کو بدنام کرنے کی سازش برداشت نہیں کی جائے گی ۔اگر مالیگاؤں شہر کے دونوں ایم ایل ایز خاموش ہیں تو ہم خاموش نہیں رہنے والے ہم قانونی لڑائی لڑینگے اور مالیگاؤں کے سیکولر ہندو مسلم اتحاد کو باقی رکھنے کی کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ آج ہم نے بجلی کمپنی کے سی ای او پریم سنگھ سے ملاقات کی اور ان سے بجلی چوری کرنے والے 7100 صارفین کی فہرست طلب کی تو انہوں نے کہا کہ اس چوری کے الزام میں مالیگاؤں سینٹرل کے ہی نہیں بلکہ پورے مالیگاؤں آؤٹر سمیت کارپوریشن حدود کے افراد شامل ہیں ۔صرف مسلمان بجلی چوری نہیں کرتے ۔آصف شیخ نے شہر کے ایم ایل اے پر بھی شدید تنقید کی ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے