ایک لاکھ مالیت کا 14 کلو گانجا ضبط ، چار فرار گرفتار ،پولس کی کارروائی



ایک لاکھ مالیت کا 14 کلو گانجا ضبط ، چار فرار گرفتار ،پولس کی کارروائی 
 


ایولہ : 6 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ)ایولہ تعلقہ پولیس نے چھاپہ مار کر گانجہ اسمگلنگ کرنے والے ایک گروہ کو گرفتار کیا ہے۔تعلقہ پولس نے یہ کارروائی اس وقت کی جب انہیں اطلاع ملی کہ ایک سرخ رنگ کی کار میں کچھ لوگ منشیات لے جا رہے ہیں۔ایولہ-منماڑ روڈ پر گوپال واڑی شیوارہ میں ایک مشکوک کار کیلئے جال بچھانے کے بعد پولس نے جب کار کی تلاشی لی تو اسے دو تھیلوں میں ایک لاکھ روپے کی مالیت کا 14 کلو گرام گانجا برآمد ہوا ۔

پولس نے گانجے کے ساتھ کار کو اپنے قبضے میں لے لیا اور چار لوگوں کو پولس نے حراست میں لے لیا ہے۔ پولس اب اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ یہ گانجہ کہاں سے لایا جا رہا تھا اور کہاں پہچانا بارہا تھا؟ اس گروہ کے پیچھے کون کون ہیں؟ ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے