مالیگاؤں کا پہلا ای ٹراویل ایپ 4 مارچ کو لانچ ہوگا ، اب فور وہیلرس کی بکنگ کیلئے عوام کو راحت ہوگی : الطاف فردوسی
مالیگاؤں : 19 فروری (راست) مالیگاؤں شہر ہمیشہ اپنے انوکھے انداز اور نت نئے طریقہ کار سے سرخیوں میں رہا کرتا ہے ، اسی طرح کا معاملہ ٹورس اینڈ ٹراویلس کی فیلڈ میں پیش ہونے جارہا ہے ، جس میں پہلی مرتبہ مالیگاؤں شہر میں ای ٹراویلس ایپ کی شروعات ہونے جارہی ہے ۔اس ضمن میں اتوار کی رات ساڑھے 8 بجے سیلانی چوک خواجہ غریب نواز گارڈن میں منعقد پریس کانفرنس سے ای سفر ٹراویلس کے روح رواں و ذمہ دار الطاف فردوسی نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 4 مارچ 2024 کو حبیب لانس میں مالیگاؤں شہر کے پہلے ای ٹراویلس ایپ کا افتتاح عمل میں آرہا ہے ، جہاں پر ٹراویلس ایپ کی لاچنگ کے ساتھ آن لائن ایڈ ایجنسی کی شروعات بھی کی جائے گی ، جس کی مدد سے صاف و شفاف ایڈ ایجنسی عوامی کی خدمت میں حاضر ہوگی ۔
مالیگاؤں شہر میں لانچ ہونے والے ای سفر ایپ کے ذریعے عام افراد مالیگاؤں شہر کے کسی بھی کونے سے فور وہیلر گاڑیوں کی بکنگ کر اپنے سفر کو آسان کر سکتے ہیں ،
وہیں اس ای سفر ایپ میں رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں ہوگی ، اس اپلیکیشن میں مالیگاؤں شہر کے ٹراویلس و پرائویٹ گاڑی مالکان کو جوڑا جائے گا جو اپنی گاڑیاں کرایہ پر دینا چاہتے ہیں ۔ شہریان کو گاڑی بکنگ کرنے کے بعد لگنے والی رقم کو آن لائن اور آف لائن دونوں طریقے سے ادا کرنے کی سہولت ہوگی ، وہیں ایسے افراد جنکی خود کی گاڑیاں نہیں ہے وہ صرف ڈرائیونگ کرتے ہیں ایسے ڈرائیورس کی تفصیلات بھی اس ایپ میں شامل ہوگی ، جن افراد کے پاس گاڑیاں ہیں مگر ڈرائیور نہیں ایسے افراد کو ڈرائیور بھی اس ایپ کے ذریعے فراہم کئے جائیں گے ۔
اپلیکیشن میں ہر ماڈل اور کمپنی کی گاڑیوں کو شامل کیا جائیگا ، اور کسٹمر کی ڈیمانڈ کے مطابق تمام گاڑیوں کی سروس موجود ہوگی ،
الطاف بھائی نے بتایا کہ ہماری کوشش ہوگی کے گاڑیوں کی تلاش کرنے والے افراد کو ایک ہی پلیٹ فارم پر تمام گاڑیوں کی سہولیات فراہم کی جاسکے جس کی مدد سے وہ اپنی چاہت اور ضرورت کے مطابق گاڑیاں کرائے پر حاصل کر سکیں ، وہیں ہم مالیگاؤں شہر میں ایک شفاف ایڈ ایجنسی بھی شروع کررہے ہیں جس میں لوگوں کے کاروباری اشتہارات کی تشہیر کی جائے گی .
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com