مارچ میں تقریباً پچاس کروڑ روپے کے کاموں کی منظوری ملے گی : مفتی اسمٰعیل قاسمی
ہماری چار سالہ تعمیری نمائندگی سے مخالفین میں بوکھلاہٹ، کمشنر پر دباؤ بنا کر ہمارے کاموں کو روکنے کی سازش
مالیگاؤں : 19 فروری (پریس ریلیز) مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی کے شہر بھر میں تعمیری کاموں کو لے کرکے کیا کچھ لوگ روکاوٹ پیدا کر رہے ہیں؟ اور سیاسی چھچھند کر رہے ہیں ! اس پس منظر میں آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی کے تعمیری کاموں کے اہم ذمہ دار محمد حسین انصاری نے نمائندے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں شہر AiMiM کے آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے شہریان کے گمان سے زیادہ وکاس کے کاموں کیلئے بجٹ لے کر آۓ ہیں، مثلاً گارڈن، اسکول وغیرہ دیہات سے مالیگاؤں آنے والے شخص کو یہ محسوس ہوتا تھا کہ ہم سٹی سے کسی دیہات میں آگئے ہیں روڈ راستوں کی خستہ حالی گڑھے کو دیکھ کرکے، اس لیے سب سے پہلے آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے شہر کی بڑی اور اہم شاہراہ کی تعمیر کے لئے بجٹ ڈالا ہے اور کئی کاموں کی منظوری ہوگئی ہیں کچھ کا ورک آرڈر ہوگیا ہے ۔
اسی طرح آنے سال کے بجٹ میں مالیگاؤں کی عوام کیلئے ایک بڑی خوش خبری رہے گی، اندازے کے مطابق تقریباً پچاس کروڑ سے زائد بجٹ رہے گیا اسطرح کمشنر کے اسٹے کو لے کرکے محمد حسین انصاری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہماری تعمیری کاموں کو دیکھ کر ہمارے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں پہلے یہ الزامات لگائے جاتے تھے یہ نمائندگی نہیں کرتے یہ شہر میں تعمیری کاموں پر توجہ نہیں دیتے ہیں، انکا آمدار فنڈ لیپس بناء کام کے واپس چلا جاتا ہے لیکن آج تک الزامات لگانے والے پیپر کے ذریعے ثابت نہیں کرسکے ہیں اس لیے یہ سیاسی مدعا بنا رہے ہیں
کچھ دن پہلے یہ کہتے تھے مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA فرقہ پرستوں کے ساتھ ہیں اور اس کا منہ توڑ جواب دیا جاچکا ہے اب ہمارے مخالفین نے یہ حربہ استعمال کیا کے شہر بھر میں انکے تعمیری کاموں میں کسطرح رکاوٹیں کھڑی کی جائے تو کارپوریشن کے نئے کمشنر رویندر جادھو پر دباؤ ڈال کر انکے کام پر اسٹے لایا گیا ہے کیونکہ چند روز میں ہم ہمارے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھ کر ان کاموں کو انجام دینے والے تھے، انکی یہ چاہت ہیں کہ ابھی اسٹے لے لیا جائے آگے ایک مہینے کے بعد پارلیمنٹ الیکشن کے کیلئے ضابطہ اخلاق لگ جائے گا پھر پارلیمنٹ الیکشن ہوگا اسکے دو مہینے کے بعد اسمبلی الیکشن کے کیلئے ضابطہ اخلاق لگ جائے گا ہم کام نہ کرسکے اس لئے دباؤ بناکرکے کمشنر سے اسٹے لگوایا گیا، کچھ لوگ ہمیشہ ندی کے اُس پار اور ندی کے اِس پار کی بات کرتے ہیں مگر کمشنر نے سینٹرل حلقے میں اسٹے دیا ہے تو آوٹر حلقے میں تو بہت دھوم دھڑاکے سے کام جاری ہے اور اس طرف کے ٹھیکیدار کو یہ نہیں بولا جا رہا ہے کام بند کردو، مگر آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے مالیگاؤں سینٹرل حلقے میں جتنے کام کیلئے ٹھیکیدار کو کام دیا ہے ان سب کو ذاتی personal ایک نوٹس دی گئی ہے کہ کام بند کردو، ہم سمجھ رہے ہیں یہ سب ایک سازش کے تحت کام انجام دیا گیا ہے اور جب ریسٹ ہاؤس میں آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کمشنر رویندر جادھو سے باز پرس کی اور کہا کہ آپ نے اسٹے دیا ہے اور آپ کے پاس کیا پلان نیوجن ہیں انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر کیلئے ؟ تو کمشنر کے پاس کوئی جواب نہیں تھا کمشنر نے یہ جواب دیا کہ آمدار صاحب ہم آنے والے ہفتے میں تمام ٹھیکیدار کو کارپوریشن کے سٹی انجینئر وارڈ انجینئر سمیت متعلقہ محکموں کے ادھیکاریوں کے ساتھ آپ کی میٹنگ لگاتے ہیں آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کمشنر سے کہا کہ جو فنڈ ڈی پی ڈی سی، نگر وکاس، نیوجن سمیتی ،نگر اتھیان کے فنڈوں کا آپ کیا کروں گے، ورک آرڈر کیلئے جو کام ہے جسکا اسٹیمیٹ آج کے حساب سے ہیں سامان سے لے کرکے مزدوری تک ریٹ الگ ہیں اور پانچ سال تک کام روک دیا جائے انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر کی وجہ سے تو پانچ سال بعد ان ورک آرڈر کے ریٹ قیمت میں بڑا فرق واقع ہوجائے گا تو ٹھیکیدار کام کسطرح کرے گا مفتی اسمٰعیل قاسمی ایم ایل اے کے ہر سوال کا جواب نہ دیتے ہوئے کمشنر نے یہ بات کہی کہ آنے والے ہفتے میں سب کے ساتھ آپکی کی میٹنگ لگا کر بتاؤں گا کہ کام کسطرح سے کرے گے، یہ سب بہانہ بازی ہے کچھ دنوں کے بعد یہ فیصلہ لیا جائے گا کہ جام شروع کرو اور ضابطہ اخلاق لگ جائے گا شہر مالیگاؤں میں آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی کے ذریعے وکاس کے کام نہ ہو یہ سب ایک سازش کے تحت مخالفین کر رہے ہیں کارپوریشن کے پاس یہ منصوبہ نہیں ہے کہ انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر کس طرح کی جائے، انکے پاس نقشہ بھی نہیں ہے کہاں سے کام شروع کیا جائے، پیچھے انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر کیلئے سو کروڑ مختص ہوئے تھے مگر مَیں یہ بتاتا چلوں کہ شہر میں پندرہ میٹر، بارہ میٹر کی روڈ ہے مثلاً بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول سے پوار واڑی روڈ تک ایک انڈر گراونڈ روڈ کا کام ہوا ہے اسطرح کانٹا مارکیٹ والا روڈ وغیرہ اور اس کام کی مدت ٹھیکیدار کو ایک سال سے ڈیرھ سال دی گئی تھی مگر آج چار سال ہوگئے ہیں ابھی تک کام مکمّل نہیں کیا گیا ہے جب سو کروڑ روپے کے انڈر گراونڈ گٹر کے کام مکمّل نہیں ہوا ہے تو پانچ سو کروڑ روپے کے انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر کب تک مکمّل ہوگی؟ ہماری معلومات میں یہ کام دس سے پندرہ سال تک چلنے والے ہے حال ہی میں میری سٹی انجینئر کیلاش بچھاؤ، ماڑوار وغیرہ سے بات چیت ہوئی ہے اور وہ جلد ہی تمام ادھیکاریوں سمیت کمشنر میٹنگ لگانے والے ہیں دیکھنا یہ ہے کہ اب کب یہ میٹنگ لگتی ہے اور کیا جواب دینے والے ہے مَیں کہتا ہوں آج بھی انکے پاس کوئی نیوجن منصوبہ بندی نہیں ہے یہ صرف شہر کے آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی کے وکاس کے کاموں میں رخنہ اندازی سازش کے تحت کی جا رہی ہے اس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہمارے مخالفین کے اندر کس قدر ڈر و خوف اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں کام ہر حال میں ہوگا کیونکہ آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی کے سوالات کا جواب کارپوریشن کے کمشنر کے پاس موجود نہیں ہے ایکاد مہینے دیر سے ہی صحیح مگر کام ہوگا کمشنر کو کوئی راستہ بہرحال نکالنا ہوگا کمشنر بہ خوبی جانتے ہیں کہ ورک آرڈر کا اسٹیمیٹ وغیرہ ہمارا ماننا ہے کہ یہ اسٹے صرف چار مہینے کے لئے لایا گیا ہے تاکہ اسمبلی الیکشن ہوجائے کیونکہ اگر اسمبلی الیکشن سے پہلے ہمارے وکاس کے کام ہوگئے جو روڈ پر دکھائی دینگے تو یہ کس عنوان اور مدعے پر عوام کے سامنے الیکشن لڑے گے مخالفین کے پاس کوئی چیز نہیں ہے سوائے اس کے کہ ہمارے کاموں میں رخنہ اندازی کرے. اس طرح کا جواب محمد حسین انصاری نے دیا ہے.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com