مالیگاؤں : ہندو بھائی امام و موذن کو سفرِ عمرہ پر روانہ کریں گے ، بارہ بلوترے متر منڈل کا اعلان
امام و موذن کے ناموں کا رجسٹریشن جلد ، قرعہ اندازی کے ذریعے ناموں کا انتخاب کیا جائے گا
بنڈو کاکا بچھاؤ کی پریس کانفرنس، ہندو مسلم ایکتا کی شاندار مثال، فتویٰ طلب
مالیگاؤں : 14 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کو منی پاکستان اور لو جہاد کے سنگین الزامات کے بیچ بڑھتی ہوئے نفرت انگیز ماحول میں ہندو مسلم کے بیچ دوریاں پیدا کرنے کی ناکام کوشش جاری ہیں لیکن ایسے نفرت انگیز ماحول میں ہندو مسلم ایکتا کی ایک شاندار مثال سامنے آئی ہے تفصیلات کے مطابق بارہ بلوترے دار متر منڈل مالیگاؤں نے شہر کے امام و موذن حضرات کو عمرہ کی سعادت کیلئے روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس کیلئے اس تنظیم کے ذمہ داران نے شہر کے دونوں مسلک کے علماء کرام سے فتویٰ بھی حاصل کرلیا ہے اور علماء کرام کی جانب سے اجازت بھی مل گئی ہے ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار آج مارکیٹ کمیٹی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے بنڈو کاکا بچھاؤ نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ مرتبہ شہر کے ہندو بھائیوں میں جو کرتن کرتے ہیں اور وہ غریب ہیں انہیں ہندوؤں کے چار دھام کی یاترا کیلئے روانہ کیا اس پروگرام میں موجود شفیق اینٹی کرپشن نے تجویز دی تھی کہ آپ صرف ہندو بھائیوں کو ہی روانہ کریں گے یا مسلمانوں کیلئے بھی کچھ پروگرام ہے ۔شفیق بھائی نے کہا کہ شہر کے غریب امام و موذن کیلئے بھی بنڈو کاکا بچھاؤ آگے آئیں ۔اس موقع پر بنڈو کاکا بچھاؤ نے اعلان کیا تھا کہ ہم امام و موذن حضرات کو بھی عمرہ کی سعادت کیلئے روانہ کریں گے ۔
بارہ بلوترے دار تنظیم نے اس سے قبل عوامی خدمت کے شعبہ میں کئی مرتبہ پانی کی تقسیم ٹینکر سے کیا، غریب بچوں کیلئے پولس بھرتی کیلئے نظم کیا، اسی طرح غریب عوام کے سات سو افراد کیلئے متعدد مرتبہ امداد کی گئی ۔ بابا بنڈو کاکا بچھاؤ نے کہا کہ بلا تفرقہ ذات پات کے ہم مل جل کر کام کرتے رہیں ۔غریب بچیوں کی شادی کیلئے اجتماعی شادی کی گئی ۔ مسلم بستیوں میں آگ لگنے سے خستہ ہوئے مکانات کی تعمیر نو بھی ہم نے کئے ۔اسی خدمت کے جذبہ کے تحت ہم نے مندر میں صفائی کرنے والے اور کرتن بھجن گانے والے غریب کو چار دھام کی یاترا کروایا ہے اور اب مالیگاؤں شہر کے امام و موذن کو عمرہ پر روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس موقع پر بنڈو کاکا بچھاؤ نے کہا کہ شہر بھر سے 20 امام و موذن کو سلیکٹ کیا جائے گا ۔ان میں دس امام اور دس موذن حضرات کو عمرہ پر روانہ کیا جائے گا ۔امام و موذن کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے ہوگا ۔اگر امام و موذن کے پاس پاسپورٹ نہیں ہوگا تو وہ کام بھی ہم ہماری تنظیم کی جانب سے کریں گے ۔اس انتخاب کیلئے شہر بھر کے امام و موذن حضرات کیلئے ناموں کا اندراج کیا جائے گا ۔
شفیق اینٹی کرپشن نے کہا کہ ہم خود امام و موذن حضرات سے رابطہ کریں گے یا وہ امام و موذن ہم سے رابطہ کریں ۔ناموں کے اندراج کرنے کیلئے شفیق اینٹی کرپشن، جابر شاہ اب تک نیوز، صابر حاجی سے رابطہ کریں ۔ایک فارم پر کیا جائے گا ۔اس میں شرائط کے مطابق ایسے امام و موذن جو عمرہ کی سعادت حاصل کرچکے ہیں وہ اپلیکیشن نہ کریں جو غریب امام و موذن حضرات ہیں وہ عریضہ کریں اور ناموں کا اندراج کروائیں ۔دو ماہ تک یہ سلسلہ جاری رہیگا اور عید بعد عمرہ کیلئے منتخب امام و موذن کو علماء کرام کی موجودگی میں روانہ کیا جائے گا ۔شفیق اینٹی کرپشن نے کہا کہ ہم نے مفتی اسمٰعیل اور شہر کے دونوں مسلک کے علماء کرام سے اجازت لے لی ہے ۔
اس پریس کانفرنس میں بارہ بلوترے دار متر منڈل کے ذمہ داران میں صابر حاجی، مظفر بھائی، جعفر مرزا جابر بھائی، شفیق اینٹی کرپشن، شکیل فائر مین پاندڈو سیٹھ سمیت درجنوں افراد موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com