رضاپورہ چوک میں دو کروڑ تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ کا سنگ بنیاد، تقریباً ساڑھے پانچ کروڑ روپے سے ان علاقوں میں تعمیری کاموں کا جال بچھایا گیا: مفتی اسمٰعیل قاسمی


رضاپورہ چوک میں دو کروڑ تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ کا سنگ بنیاد، تقریباً ساڑھے پانچ کروڑ روپے سے ان علاقوں میں تعمیری کاموں کا جال بچھایا گیا: مفتی اسمٰعیل قاسمی




 مالیگاؤں 5(پریس ریلیز) بروز جمعہ 29 دسمبر دوپہر ساڑھے تین بجے مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی کی کوشش و نمائندگی سے نگر وکاس کے فنڈ سے محلّہ رضاپورہ میں رضاپورہ چوک سے اکبری کرانہ تک مضبوط، سمینٹ کانکریٹ روڈ کا سنگ بنیاد مفتی اسمٰعیل قاسمی کے ہاتھوں رکھا گیا اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے MLA مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ آج بعد نماز جمعہ رضاپورہ چوک سے اکبری کرانہ تک سمینٹ کانکریٹ روڈ کے کام کا آغاز کیا گیا ہے پیچھے اس وارڈ نمبر 14 میں رضاپورہ سے سلاٹر ہاؤس تک ایک کروڑ چھیالیس لاکھ روپے سے سمینٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کا کام، اور کلیتہ الطاہرات مدرسہ سے پوار واڑی آواڑی نالہ تک دو کروڑ ساٹھ لاکھ روپے سے سمینٹ کانکریٹ روڈ کا کام مکمّل ہوچکا ہے اور اسی طرح رضا چوک سے آواڑی نالہ تک اور مدرسہ کلیتہ الطاہرات سے آواڑی نالہ تک دو نالوں کا کام کیا گیا ہے اور فی الحال رضا چوک سے عقیل رحمانی مسجد تک ایک کروڑ روپے میں مضبوط و پائیدار سمینٹ کانکریٹ روڈ RCC میں بنائی جاۓ گی، اور مزید اسی طرح کا کام محلہ مولانا حنیف ملی نگر دتّ نگر میں عزیز کلو اسٹیڈیم سے لے کر شفاء ہاسپٹل سے ہوتی ہوئی کارپوریشن کی بیت-الخلا کارنر تک ایک کروڑ روپے میں سمینٹ کانکریٹ روڈ بنے گی، آج ہم دو کروڑ روپے نگر وکاس فنڈ سے تعمیر رضاپورہ چوک سے اکبری کرانہ حسن پورہ تک کی سمینٹ کانکریٹ روڈ کے سنگ بنیاد کے موقع پر موجود ہیں، اس طرح کل وارڈ نمبر 14 میں ساڑھے پانچ کروڑ روپے سے نگر اتھیان، نگر وکاس ، کارپوریشن کے فنڈ سے دو گٹر نالوں اور چار اہم روڈ کا کام سے اس وارڈ کی تکلیف کو دور کر دیا ہے بارش کے ایام میں یہاں پانی کی نکاسی کا بڑا مسئلہ رہتا تھا اب وہ مسئلہ باقی نہیں رہا شمالی سمت سے شہر کا جو پورا پانی آتا ہے وہ اسی علاقے سے گزرتا ہے اس میں یہ تکلیف ہوتی تھی کہ اعظم پورہ، حسن پورہ ، نورنگ کالونی اس پورے علاقے میں بارش کا پانی بھر جاتا ہے اور یہ پانی پورا اس جانب نہ آئے اور پانی وہاں سے تقسیم ہو، اور پانی کلیتہ الطاہرات سے آواڑی نالہ تک گزر جائے اور کچھ پانی رضا چوک سے آواڑی نالہ تک گزر جائے اس پانی کی نکاسی کا مسئلہ حل ہوجائے گا اس علاقے میں چار سے پانچ روڈ اور دو بڑے نالوں کی تعمیر مکمّل ہوجانے کے بعد اس علاقہ کی بارش کے ایام میں پانی کے بھر جانے کی تکلیف سے چھٹکارا حاصل ہوجائے گا انشاءاللہ، اسی طرح اعظم پورہ میں مزید تقاضا تھا جسکی بنیاد پر اعظم پورہ میں دس لاکھ روپے سے گٹر اور پندرہ لاکھ روپے سے روڈ بنائی جائے گی اس طرح کے کام کا وعدہ اہلیانِ محلہ کے سامنے آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی اس سنگ بنیاد کے موقع پر کیا ہے جو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا بعد از ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ ہم اللہ رب العزت کے شکر گزار ہیں اور اللہ کی شکر گزاری کے بعد موجودہ حکومت خاص طور پر ریاست کے چیف منسٹر ایکناتھ شندے جی اور ضلع کے پالک منتری دادا بھسے اور مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر ان تینوں کے بھی شکر گزار ہیں کہ ہمیں نگر اتھیان، نگر وکاس ، اور کارپوریشن سے جو فنڈ مل رہا ہے اس فنڈ سے ہم اپنے شہر کی تکلیف کو دور کرنے کیلئے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کام کر رہے ہیں اس علاقے میں دو سے تین گٹر نالوں اور چار سے پانچ روڈ کی تعمیر ہوجانے سے ان شاءاللہ اس علاقے میں بارش کے دنوں میں پانی بھر جانے کی تکلیف ختم ہو جائے گی اور اس علاقے کے خستہ حال روڈ راستوں کو بھی سمینٹ کانکریٹ روڈ میں مضبوطی سے بناکر اچھے روڈ سے لوگوں کو راحت میسر ہونگی، ہماری یہ کوشش ہے کہ تعمیر و ترقی سے ہمارے اس شہر کا ناک نقشہ بدلے، اور ہم مسلسل اس کی جدوجہد اور اپنے مقصد کی طرف کوشاں ہیں. اس موقع پر وارڈ نمبر 14 سے امانت اللہ پیر محمد ، عارف سلوٹی ، شبیر ببلو قریشی ، عتیق سر پاٹوڈیا ، عتیق میاجی، حذیفہ مولانا کمپاؤنڈ ، ماجد گولڈن، جمال ناصر ، اور سہیل ماسٹر سلمان انیس کمال ، کلیم مقادم ، عتیق مقادم، آصف بنداس، نیاز مقادم، محمد شعیب، نیاز احمد، ذوالفقار چاندنی، نعیم 43، مولانا احمد ابن عبدالعزیز، حامد حسین، یاسین مستری، انصاری محمد حسین اور قائد و سالار وہاٹسپ گروپ کے افراد موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے