صحافی انصاری احسان الرحیم کے فرزند ساجد نعیم کو الیکٹرانکس فیلڈ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض

   

مالیگاؤں : (پریس ریلیز) شہر مالیگاؤں کے معروف سینئر صحافی انصاری احسان الرحیم کے فرزند ساجد نعیم نے سال 2024 کے شروعات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کی. موصوف نے الیکٹرانکس فیلڈ میں ساوتری بائی پھلے پونے یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی. 

ڈاکٹر ساجد نعیم نے ابتدائی تعلیم جمہور ہائی اسکول و جونیئر کالج سے مکمل کی. بعد ازاں ایم ایس پی کالج سے الیکٹرانکس سائنس میں گریجویشن اور پونا کالج سے ماسٹر ڈگری نمایاں نمبرات سے حاصل کی. اس کے علاوہ مہاراشٹر سی ای ٹی امتحان میں کامیاب حاصل کی. مزید سینٹر فارڈیولمنٹ آف ایڈوانس کمپیوٹرس پونے سے پوسٹ گریجویشن ڈپلومہ گورنمنٹ فلیوشپ پر مکمل کیا. 

موصوف کے کل گیارہ تحقیقی مقالے دنیا کے معروف جریدوں میں شائع ہوئے ہیں. جن کا شمار ایس سی آئی اور ایکوپس جرنلسس میں ہوتا ہے. اس کے علاوہ ان کے دو انٹرنیشنل بک چیپٹرس اورانھوں نے آٹھ انٹرنیشنل کانفرنس میں تحقیقی مقالے پیش کئے. 

ڈاکٹر ساجد نعیم نے مختلف سینئر کالجوں میں تدریسی خدمات انجام دے چکے ہیں. جن میں انجمن خیرالاسلام پونا کالج اور مہاتما گاندھی ودیامندرس ایم ایس جی کالج شامل ہیں. موصوف فی الحال مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر خدمات انجام دے رہے ہیں. 

اس موقع پر احسان الرحیم خانوادہ میں خوشی کا ماحول ہے۔ ساتھ ہی شہر کے ادبی، علمی ،دینی و ملی اور سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے ڈاکٹر ساجد نعیم کو مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔