مالیگاؤں میں بھکاری کو مالک ظاہر کر کے زمین ہتھیا لی گئی، مقدمہ درج، ملزم گرفتار
مالیگاؤں: 16 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) بھکاری کو مالک ظاہر کرکے زمین پر قبضہ کرنے کا واقعہ یہاں سامنے آیا ہے۔ اس معاملے میں پولس نے کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اشرف تنویر شبیر حکیم (65) رہائش تاشقند باغ مالیگاؤں کی ملکیت والی زمین پلاٹ جو سویگاؤں میں ہے کو تقریباً 8 افراد نے غیر قانونی طور پر ہتھیا لیا تھا۔ اس کے بعد اس معاملے میں شکایت درج ہونے کے بعد پولس نے یہ کارروائی کی۔
انکشاف ہوا کہ ان ملزمان نے بھکاریوں کو پلاٹ کا مالک بنا کر زمین اپنے نام کرائی تھی۔ جس کے بعد پولس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور 24 گھنٹے کے اندر چھاؤنی پولس نے مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولس نے لوگوں سے لین دین کی سچائی کی جانچ کرنے اور جعلی لین دین سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com