محمد کیف قتل معاملہ میں ملوث ملزم کو پھانسی دی جائے ، عوامی مطالبہ

محمد کیف قتل معاملہ میں ملوث ملزم کو پھانسی دی جائے ، عوامی مطالبہ 


پولس تحقیقات تیز رفتاری سے جاری، عوام اطمینان رکھیں محمّد کیف قتل معاملے میں ملوث کسی بھی شخص کو بخشہ نہیں جائے گا : ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی 



مالیگاؤں : 18 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کے نیا اسلامپورہ سروے نمبر 42 میں رہائش پذیر ایک معصوم بچے محمّد کیف کے دردناک قتل کی واردات نے مالیگاؤں شہر سمیت ریاست بھر کے افراد کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے ،معلوم ہوکہ گزشتہ 7 جنوری کو دوپہر میں اچانک محمّد کیف گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا ، جس کی تلاش کے لئے محکمہ پولس سمیت مقامی افراد نے ہر ممکن کوشش کی تھی ، مسلسل جاری تلاش کے دوران 16 جنوری کو شہر میں خبر آئی کہ چاندوڑ گھاٹ کے پاس راہوری گھاٹ میں محمّد کیف کی درد ناک طریقے سے قتل کی گئی لاش برآمد ہوئی ہے ، خبر ملتے ہی شہر ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی ، ڈی واے ایس پی سریا ونشی ، عائشہ نگر پولس انسپکٹر پرشانت آھیرے وغیرہ نے موقع پر پہونچ کر موقع واردات کا جائزہ لیا ، وہیں بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے پہلے چاندوڑ سرکاری اسپتال میں روانہ کی اسکے بعد ناسک سول اسپتال میں روانہ کر پوسٹ مارٹم و دیگر کاروائی کو مکمّل کیا گیا ، اس دوران محمّد کیف کے پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی کاروائی میں معاونت کررہے خالد حاجی ، شفیق اینٹی کرپشن نے اس واردات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ناسک کے ڈاکٹر نے بچے کی لاش کی جانچ کرتے ہوئے بتایا کے بچہ جس وقت اغواہ ہوا تھا تب سے لیکر قتل کئے جانے تک نہ تو اسے کھانا دیا گیا تھا اور نہ ہی پانی دیا گیا تھا جس سے اسکا پیٹ سکڑ گیا تھا ، وہیں اسکے جسم پر سوئی چبھانے اور آگ سے جلانے کے نشان سے لگ رہا ہے کہ اسے بہت اذیت دی گئی تھی ، ہم نے شہر میں بہت حادثے دیکھے ، لاشیں دیکھی ، مگر آج تک ایسی واردات اور اذیت ناک موت نہیں دیکھی ، بچے کی لاش کو دیکھ کر ہمارے ساتھ پولیس کی آنکھ میں بھی آنسوں آگئے تھے ۔ ہماری شہر کے سبھی ہندو مسلم وکیلوں سے گزارش ہے اپیل ہے کے وہ ایسے درندوں کا کیس نہ لڑے ، جو سماج میں سماج کے لئے داغ ہے ، معصوم محمّد کیف کے قتل میں شامل کسی بھی قاتل کی وکلاء کسی طرح کی کوئی قانونی مدد نہ کرے ، تاکہ شہر میں دوبارہ کسی معصوم بچے کا اس طرح دردناک قتل نہ ہو ، محمّد کیف کو قتل کرنے والے لکشمن کو پھانسی دیئے جانے کا مطالبہ سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کررہا ہے ، وہیں محکمہ پولیس کی جانب سے شہریان کو یقین دہانی کرائی جارہی ہیکہ محمّد کیف کے ساتھ انصاف کیا جائے گا اور اسکے قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دلانی کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ، عوام اطمینان رکھے کسی بھی طرح کی افواہ کا شکار نہ ہو ، شہر میں امن و امان کو برقرار رکھتے ہوئے اپنا اور اپنے بچوں کا خیال رکھیں ۔ وہیں ملی معلومات کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے ملزم کا گھر سیل کردیا گیا ہے ۔ اور عائشہ نگر پولیس اس معاملے کی باریک بینی سے جانچ کررہی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے