شندے حکومت پاور لوم صنعت کے مسائل کے حل و ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بقاء و ترقی کیلئے فکر مند ہے: وزیر دادا بھسے
ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل سمیت پاور لوم اسٹڈی گروپ ممبران کی ممبئی میں دوسری میٹنگ کا انعقاد، پاور لوم سینٹرز کے ایم ایل ایز و بنکر تنظیموں کے ذمہ داران کی شرکت
مالیگاؤں :16 جنوری (پریس ریلیز) مہاراشٹر دسمبر میں ناگپور اسمبلی اجلاس میں پاور لوم صنعت کے مسائل کے حل کیلئے اور اسکی ترقی و بقاء کیلئے نمائندگی کرتے ہوئے اسمبلی ہاؤس میں آواز اٹھائی گئی اسکے بعد اقتدار حکومت مہاراشٹر نے وزیر ٹیکسٹائل انڈسٹری چندر کانت دادا پاٹل کی تشکیل شدہ پاور لوم اسٹڈی گروپ عمل میں آیا اور اسکی پہلی آفیسیل میٹنگ ممبئی منترالیہ کے پاس کیبنٹ منسٹر ناشک ضلع کے پالک منتری آؤٹر کے ایم ایل اے دادا بھسے کی صدارت میں منعقد ہوئی جس کے بعد آج 15 دسمبر کو پاور لوم صنعت پر دوسری میٹنگ ممبئی میں سہکاری وستر ادیوگ مہا سنگھ ممبئی میں پاور لوم اسٹڈی گروپ کے ممبران سمیت دیگر پاور لوم سینٹروں کی نمائندہ تنظیمیں اور مالیگاؤں کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی ،مالیگاؤں تعلقہ پاور لوم سنگھرش سمیتی کے یوسف الیاس ، ایڈوکیٹ مومن مجیب، عبدالعزیز مقادم، مالیگاؤں سے مزید احباب وغیرہ میٹنگ میں شریک رہے اور تجاویز و مشورہ سے میٹنگ کامیاب رہی، اس میٹنگ کے بعد مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مہاراشٹر سرمائی اجلاس ناگپور میں ہوا تھا اس میں تمام ہی پاور سینٹرز کے ایم ایل ایز نے اپنی اپنی مطالبات ڈیمانڈ حکومت کے سامنے رکھے تھے، ان ایم ایل ایز کی مطالبات پر حکومت نے پاور لوم اسٹڈی گروپ کی تشکیل دی تھی اور اس گروپ کا چیرمین مالیگاؤں آؤٹر کے ایم ایل اے ،مہاراشٹر کے کیبنٹ منسٹر ناشک ضلع کے پالک منتری دادا بھسے کو بنایا گیا اور اسی کے ساتھ ساتھ ہم لوگوں کو لیے یہ سہولت ہوگئی کہ سادہ پلین پاور لوم کیلئے جو مسائل تھے ہم نے ان مسائل کو زبانی طور پر بھی اور تحریری طور پر ہم نے منسٹر دادا بھسے کے سامنے رکھ دیا ہے، یہ آج کی چوتھی میٹنگ تھی اور مالیگاؤں کے اندر یہ دوسری میٹنگ ہے اس میٹنگ کے اندر مالیگاؤں کی طرف سے نمائندگی کرنے کے لیے مالیگاؤں کی تمام ہی پاور لوم تنظیموں کے ذمہ داران میٹنگ میں شریک ہوۓ تھے اور تحریری طور پر سبھوں نے اپنا مطالبہ میمورنڈم کی شکل میں دیا ہے، ہماری کوشش یہ ہے کہ لوک سبھا الیکشن سے قبل حکومت اس پر کوئی فیصلہ لیں، اس لیے کوشش یہ کی جارہی ہے جو ہم لوگوں کا مطالبہ ہیں تقریباً کامن ایک جیسا ہیں تمام ہی پاور لوم سینٹرز کے لیے، حکومت سے انکو منواکرکے اس پر عمل درآمد شروع ہوجائے اس بات کی حتی الامکان کوشش کی جا رہی ہیں مالیگاؤں سے پاور لوم ایکشن کمیٹی،تعلقہ مالیگاؤں پاور لوم سنگھرش سمیتی ، آل پاور لوم تنظیموں کے ذمہ داران میٹنگ میں شریک ہوکر اپنے مطالبات رکھیں ہیں اور امید ہے کہ ان شاءاللہ اس میں سے کوئی اچھا راستہ نکلے گا صدر میٹنگ منسٹر دادا بھسے نے آخر میں تمام ہی بنکر تنظیموں کے ذمہ داران اور پاور لوم سینٹرز کے ایم ایل ایز کے سامنے اس اپنی بات رکھتے ہوئے اس بات کا یقین دلایا کہ حکومت سادہ پاور لوم صنعت کے مسائل کے حل کے ساتھ ہی مزدوروں کے مسائل کی یکسوئی کے لیے فکر مند ہیں اور تمام لوگوں نے جو احوال پیش کیا ہے اس مثبت نتائج کیلئے مل جل کر فیصلہ لیا جائے گا پاور لوم صنعت کی مہنگی بجلی کی وجہ سے کپڑے کی کاسٹنگ میں اضافہ ہو رہا ہے اور پاور لوم کمپنی کی بجلی بل پر کئی طرح کے چارجیس لگاۓ جانے کی وجہ سے سبسڈی پر مار پڑ رہی ہیں ان سب کے سدباب کیلئے سنجیدگی سے ایک پالیسی پر عمل درآمد کی امید الیکشن سے قبل دیکھائی نظر آرہی ہیں.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com