بارہ جنوری کو این سی پی کا تاریخ ساز انقلابی جلسہ عام، تیاریاں شروع جائزہ لینے جلسہ گاہ پہنچے آصف شیخ


بارہ جنوری کو این سی پی کا تاریخ ساز انقلابی جلسہ عام، تیاریاں شروع



جائزہ لینے جلسہ گاہ پہنچے آصف شیخ، عوام سے شرکت کی اپیل ،شکیل بیگ نے فراہم کی تفصیلات




مالیگاؤں : (پریس ریلیز)سابق ایم ایل اے شیخ رشید کے انتقال کے بعد مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے آصف شیخ کی سرپرستی میں پہلا جلسہ عام کا انعقاد آئندہ ہفتہ بارہ جنوری کو شام سات بجے سے رات دس بجے تک راشٹروادی کانگریس پارٹی آفس کے سامنے دگڑو آئیل مل آگرہ روڈ پر کیا جارہا ہے ۔اس جلسہ عام کی صدارت آصف شیخ رشید کرینگے ۔یہ جلسہ ایک تاریخی اور انقلابی جلسہ عام ہوگا ۔اسطرح کی تفصیلات این سی پی کے شکیل جانی بیگ نے دی ۔انہوں نے کہا کہ جلسہ گاہ میں ہم آصف شیخ رشید کے ہمراہ تیاریوں کا جائزہ لینے پہنچے ہیں ۔اسٹیج کا رخ اور ڈیزائن کس طرح اور کس جانب رکھی جائے؟ کس قسم کا اسٹیج سجایا جائے؟مہمانوں کے کیلئے کرسیوں کا انتظام کہاں کیا جائے؟ عوام کے بیٹھنے کیلئے کرسیوں کے انتظامات، لائٹنگ،ڈیجیٹل اسکرین فوکس، دگڑو آئیل مل کے اندر اور باہر آگرہ روڈ کی جانب کرسیوں کا زائد انتظام کس طرح کیا جائے؟ پارکنگ سمیت دیگر اہم امور کا جائزہ لینے آج آصف شیخ رشید جلسہ گاہ پہنچے تھے ۔شکیل بیگ نے مزید بتایا کہ جلسہ گاہ بارہ جنوری کو عوام کی آمد کا انتظار کررہا ہے ۔امڈتے ہوئے سیلاب کی طرح عوام شرکت کریں اور شیخ رشید والا آصف شیخ رشید سے دلی ہمدردی و سیاسی بیداری کا ثبوت دیں ۔شکیل بیگ نے کہا کہ شہر میں چند سیاسی لیڈران فرقہ پرستوں کے تلوے چاٹ رہے ہیں، اپوزیشن سیاسی جماعتوں کی دوغلی پالیسی و بدعنوانی کے خلاف اور سفید پوش سیاسی شخصیات کے کالے کارناموں کا جلسہ عام میں آصف شیخ سنسنی خیز انکشاف کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ جلسہ اپنی نوعیت کا تاریخ ساز جلسہ ہوگا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے