بدنام زمانہ گینگسٹر شرد موہول پر پونہ میں دن دھاڑے فائرنگ، دوران علاج موت



بدنام زمانہ گینگسٹر شرد موہول پر پونہ میں دن دھاڑے فائرنگ ، دوران علاج موت 



 پونہ : 5 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ)پونہ کے بدنام زمانہ گینگسٹر شرد موہول پر فائرنگ کا واقعہ جمعہ کی دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب پیش آیا۔ دریں اثنا، ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ آوروں کی جانب سے چلائی گئی ایک گولی شرد موہول کو لگی اور موہول کو علاج کے لیے سہیادری اسپتال لایا گیا ہے۔شرد موہول پر فائرنگ کی وجہ سے کافی سنسنی پھیل گئی ہے۔ شرد موہول کے خلاف پونہ کے مختلف پولس اسٹیشن میں کئی سنگین جرائم درج ہیں۔ اس دوران عدالت نے موہول کو بعض جرائم میں ضمانت پر رہا بھی کیا ہے۔


 حالیہ دنوں میں شرد موہول نے کئی سماجی تقریبات بھی کی تھیں۔ موہول پر اچانک فائرنگ سے کافی سنسنی پائی جارہی ہے۔ پولس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔کرائم برانچ کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ زخمی موہول کو سہیادری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔پولس علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کر رہی ہے اور حملہ آوروں کے بارے میں معلومات حاصل کر رہی ہے۔

ادھر خبر آرہی ہے کہ دوران علاج شرد موہول کی موت واقع ہوگئی ہے۔ فائرنگ کرنے والے حملہ آور کون تھے اور کہاں سے آئے تھے اسکی جانچ پولس کررہی ہے ۔جیسے ہی شرد موہول کو گولی لگی وہ موقع پر ہی گر گیا ۔اسے فوری طبی امداد کیلئے سیہادری اسپتال لے جایا گیا جہاں دوران علاج موت واقع ہوگئی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے